فلسطینی خاتون رکن پارلیمان سمیت 8 فلسطینی کارکن گرفتار
قابض صہیونی فوج نےفلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران فلسطینی مجلس قانون ساز کی خاتون رکن اور سرکردہ سیاسی و سماجی رہ نما خالد جرار سمیت آٹھ فلسطینی سماجی کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کی سینیر رہ نما اور فلسطینی قانون ساز کونسل کی منتخب رکن خالدہ جرار کی گرفتاری پر فلسطین کے سیاسی حلقوں کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔
دوسری طرف اسرائیلی فوج کے ترجمان افیحائی ادرعی نے کہا ہے کہ عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین اور اس کی رہ نما خالدہ جرار دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے اور اس کا پارلیمنٹ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔
خیال رہے کہ خالدہ جرار کو 2015ء میں بھی حراست میں لیا گیا تھا۔ اس وقت بھی ان پر اسرائیل کے خلاف نفرت پھیلانے سمیت متعدد الزامات عاید کیے گئے تھے۔
گذشتہ روز قابض فوج نے رام اللہ میں خالدہ جرار کے گھر پر چھاپے کے دوران گھر میں موجود قیمتی سامان کی توڑ پھوڑ کی اور اہل خانہ کو ہراساں کرنے اور لوٹ مار کے بعد خالدہ جرار کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔
صہیونی فوج کے ترجمان نے ’ٹویٹر‘ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے غرب اردن کے شہروں سے مشتبہ اشتہاریوں سمیت نو فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے جنہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔
مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق اتوار کے روز اسرائیلی فوج نے غرب اردن کی سرکردہ خاتون سماجی کارکن ختام مسعافین اور سابق اسیر ایہاب مسعود سمیت متعدد دیگر کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔
-
رہائش کے بحران پر عدم توجہ،اسرائیل کا یہودی بستیوں میں اضافے پر زور
اسرائیل میں شماریات کے مرکزی دفتر کی جانب سے جاری معلومات کے مطابق مقبوضہ ...
مشرق وسطی -
اسرائیل نے محصورین غزہ کی بجلی کم کردی
اسرائیلی حکومت نے فلسطین کے محاصرہ زدہ علاقے غزہ کی پٹی کو فراہم کی جانے والی بجلی ...
مشرق وسطی -
کوشنر کی اسرائیل ،فلسطین امن مذاکرات کی بحالی کے لیے مشرقِ وسطیٰ آمد
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور ان کے مشرقِ وسطیٰ سے متعلق امور کے مشیر اعلیٰ ...
مشرق وسطی