شام: مغربی قلمون میں حزب اللہ کے 13 جنگجو ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

لبنانی میڈیا نے جمعرات کے روز بتایا ہے کہ حزب اللہ ملیشیا نے دمشق کے نواح میں قلمون کے مغربی علاقے میں شامی حکومت کے شانہ بشانہ لڑتے ہوئے مارے جانے والے اپنے 13 جنگجوؤں کی تدفین کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ہلاک شدگان کی اکثریت کا تعلق لبنان کے جنوبی دیہات اور قصبوں سے ہے۔

یہ ہلاکتیں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل حسن نصر اللہ کی جانب سے داعش کے ساتھ ڈیل کے اعتراف سے قبل واقع ہوئیں۔ نصر اللہ نے جمعرات کی شام اپنے ایک خطاب میں بتایا کہ داعش کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کے سلسلے میں حالیہ مذاکرات تنظیم کے خلاف لڑائی کے متوازی شروع ہوئے۔

نصر اللہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ حزب اللہ نے شامی حکومت کی افواج کے ساتھ ایک مشترکہ حملے کے نتیجے میں لبنانی سرحد ساتھ واقع شامی جانب پر داعش کے زیر قبضہ مختلف ٹھکانوں پر کنٹرول حاصل کر لیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں