القدس پر اردن کا عرب لیگ اور او آئی سی اجلاس بلانے کا مطالبہ
اردن نے بیت المقدس کے بارے میں متوقع امریکی اقدامات کے تناظر میں عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم’او آئی سی‘ کے سربراہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اردنی وزیرخارجہ نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ عمان نے القدس کی صورت حال پرعرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم کے ہفتے اور اتوار کو اہم اجلاس بلانے کی دعوت دی ہے۔
قبل ازیں منگل کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ دوم سےٹیلیفون پر بات کی اور کہا کہ وہ القدس کو اسرائیل کا دارالؓحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔
عمان میں شاہی دیوان کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے امریکی صدر ٹرمپ نے اردنی فرمانروا کو بتایا کہ وہ القدس کے بارے میں اسرائیل سے کیا اپنا وعدہ پورا کرنے کی تیاری کرچکے ہیں۔
اس موقع پر اردنی فرمانروا نے امریکی صدر کوخبردار کیا کہ القدس کے بارے میں ان کے متنازع اقدام کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی اقدام سے مشرقی بیت المقدس کو آزاد فلسطینی ریاست کے دارالحکومت بنائے جانے کی کوششوں ، تنازع فلسطین کے دو ریاستی حل اور خطے میں جاری امن وامان کی مساعی کو شدید نقصان پہنچے گا۔
-
امریکا کی اپنے شہریوں کو القدس کے سفرسے محتاط رہنے کی ہدایت
امریکی حکام نے اسرائیل میں موجود اپنے سفارتی عملے اور دیگر شہریوں کو ہدایت کی ہے ...
مشرق وسطی -
امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی اشتعال انگیزی ہو گی: شاہ سلمان
شاہ سلمان نے ٹرمپ کوالقدس بارے فیصلے کے مضمرات سے آگاہ کر دیا
بين الاقوامى -
ٹرمپ کے مشیر کا مقبوضہ القدس میں کشیدگی کم کرنے کے لیے دورۂ اسرائیل
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک مشیر خاص مقبوضہ مشرقی القدس میں جاری کشیدگی کے خاتمے ...
مشرق وسطی