القُدس فلسطین کا دارالحکومت ، ہمارا موقف پختہ اور واضح ہے : شاہ سلمان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور فلسطینی ریاست کے صدر محمود عباس کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی ہے۔

بات چیت میں شاہ سلمان نے باور کرایا کہ سعودی عرب مسئلہ فلسطین اور اس سے متعلقہ تمام امور کے حوالے سے ثابت قدمی پر مبنی واضح مواقف رکھتا ہے۔ ان امور میں فلسطینی ریاست کے قیام اور بیت المقدس کے اس کے دارالحکومت ہونے سے متعلق فلسطینی عوام کے قانونی حقوق اور متعلقہ بین الاقوامی قراردادوں کے مطابق مسئلہ فلسطین کا ایک منصفانہ حل تلاش کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھنا شامل ہے۔

دوسری جانب فلسطینی صدر محمود عباس نے مملکت کی جانب سے فلسطین ، اس کے عوام اور اُن کے معاملات کی عادلانہ نصرت کے لیے تاریخی اور دائمی حمایت پر خادم حرمین شریفین کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور اس حوالے سے مملکت کے موقف کو گراں قدر قرار دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں