عراق میں انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے: حیدر العبادی
عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے ایک مرتبہ پھر انتخابات کے التوا کی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے باور کرایا ہے کہ ملک میں عام انتخابات آئینی استحقاق کے مطابق اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔
جمعرات کے روز عراق میں اقوام متحدہ کے مشن کے سربراہ یان کوبیچ کے استقبال کے دوران العبادی کا کہنا تھا کہ حکومت عراق میں امن و استحکام واپس لانے، اقتصادی اصلاحات کرنے اور بدعنوانی پر قابو پانے کی کوششیں کر رہی ہے۔
دوسری جانب اس موقع پر یان کوبیچ نے 12 مئی کو وقتِ مقررہ پر عراقی پارلیمانی اور مقامی انتخابات کرانے کے لیے اقوام متحدہ کی مکمل سپورٹ کا اظہار کیا۔
اس سے قبل عراقی پارلیمنٹ جمعرات کے روز اپنے اجلاس میں انتخابات کی تاریخ مقرر کرنے میں ناکام رہی۔ اس مقصد کے لیے اب یہ اجلاس ہفتے کے روز ہو گا۔ واشنگٹن نے عراقی انتخابات کے التوا کو آئین کی خلاف ورزی اور عراق میں طویل المیعاد جمہوری پیش رفت کے لیے ضرر رساں شمار کیا ہے۔
جمعرات کے روز ہونے والے اجلاس میں 200 ارکان پارلیمنٹ کی حاضری سے کورم مکمل ہو گیا تھا۔ بعد ازاں کُل 269 ارکان میں سے 149 نے انتخابات کی تاریخ مقرر کرنے کے لیے خفیہ رائے شماری پر موافقت کا اظہار کیا۔
تاہم نیشنل الائنس نے اس نتیجے کو مسترد کرتے ہوئے دوبارہ رائے شماری اور ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کر ڈالا۔
-
عراق میں پارلیمانی انتخابات، حیدر العبادی اور الحشد ایک کشتی میں سوار!
عراق میں پارلیمانی انتخابات کے قریب آتے ہی سیاسی جوڑ توڑ میں بھی تیزی آ گئی ہے۔ ...
مشرق وسطی -
تین سال میں عراق میں داعش کے ٹھکانوں پر 14 ہزار فضائی حملے
دہشت گرد گروپ ’داعش‘ کے خلاف امریکا کی قیادت میں قائم بین الاقوامی ...
مشرق وسطی -
عراق : سیستانی کا ہتھیاروں کو حکومت تک محدود رکھنے کا مطالبہ
عراق میں اعلی ترین شیعہ مذہبی شخصیت شیخ علی سیستانی نے زور دیا ہے کہ اسلحے کو ...
مشرق وسطی