یمن: حوثیوں کی میزائلوں اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ کی کوشش عرب اتحاد کے ہاتھوں ناکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمن میں آئینی حکومت کی سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کے طیاروں نے صنعاء اور تعز صوبے کے شمال مغربی محاذوں پر باغی حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں ، اسلحہ گوداموں اور عسکری بیرکوں پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا۔ اس دوران ملیشیا کے درجنوں ارکان ہلاک اور زخمی ہوئے اور عسکری ساز و سامان بھی تباہ ہو گیا۔

عسکری ذرائع کے مطابق بم باری کے نتیجے میں حوثی ملیشیا کی جبال النہدین کے ڈپو سے میزائلوں اور ہتھیاروں کی منتقلی کی کوشش ناکام ہو گئی۔

تعز میں ذرائع کے مطابق عرب اتحاد کے طیاروں نے گزشتہ رات کے آخری پہر موزعہ، البرح اور بعض دیگر علاقوں میں حوثیوں کے جتھوں کو نشانہ بنایا۔

عینی شاہدین کے مطابق اتحادی طیارے چوبیس گھنٹے اِب اور الحدیدہ کے درمیان راستے پر ملیشیاؤں کی جنگجوؤں کی شکل میں کُمک کو بم باری کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ اس کے نتیجے میں درجنوں باغی محاذوں پر پہنچنے سے پہلے ہی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

تعز صوبے کے مغربی علاقوں میں حوثی ملیشیاؤں کے لیے نقل و حرکت اور کمک دیکھنے میں آ رہی ہے۔ یہ کمک صنعاء اور ذمار سے اِب صوبے کے راستے بھیجی جا رہی ہے جس کا مقصد یمنی فوج کی پیش قدمی کو روکنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں