غربِ اردن : اسرائیلی آباد کاروں سے جھڑپ کے دوران میں ایک فلسطینی نوجوان شہید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

دریائے اردن کے مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ کے دوران میں ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کردیا گیا ہے۔

غربِ اردن میں واقع ایک فلسطینی گاؤں کے مکینوں اور یہودی آباد کاروں کے درمیان جھڑپ کی اطلاع ملنے کے فوری بعد اسرائیلی فوجی موقع پر پہنچ گئے تھے اور انھوں نے متحارب فریقوں کو منتشر کرنے کے لیے براہ راست گولیاں چلائی ہیں۔

فلسطینیوں اور یہودی آبادکاروں نے ایک دوسرے کو واقعے کا ذمے دار قرار دیا ہے جبکہ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ اس کی تحقیقات کرے گی۔

فلسطینی حکام کے مطابق فائرنگ سے انیس سال کی عمر کا ایک نوجوان جاں بحق ہوا اور ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔ان کے بہ قول ابھی یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ ان پر یہودی آبادکاروں نے فائرنگ کی ہے یا وہ اسرائیلی فوجیوں کی گولیوں کا نشانہ بنے ہیں۔

واضح رہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے میں فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کی قائم کردہ بستیوں اور مشرقی القدس میں قریباً ساڑھے پانچ لاکھ یہودی رہ رہے ہیں جبکہ غرب ِ اردن میں واقع شہروں اور دیہات میں چھبیس لاکھ سے زیادہ فلسطینی رہ رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں