کویتی وزارت اطلاعات کی لبنان کے المنار ٹی وی پر جھوٹے پروپیگنڈے کی سخت مذمت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

کویتی وزارت اطلاعات نے (حزب اللہ کے زیر انتظام) لبنان کے المنار ٹی وی پر ایک میڈیا پرسن کی زبانی سامنے آنے والے پروپیگنڈے کی شدید مذمت کی ہے۔

مذکورہ شخص نے حال ہی میں امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کے درمیان ملاقات کے حوالے سے ہرزہ سرائی کی تھی۔

کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی "KUNA" کے مطابق وزارت اطلاعات نے جمعے کے روز اپنے ایک بیان میں باور کرایا کہ "اس میڈیا پرسن نے جو کچھ کہا وہ جھوٹ، پروپیگنڈہ، حقائق میں جعل سازی اور رائے عامّہ کو گمراہ کرنے کی سازش ہے۔ اس دوران حقیقت سے دُور بے بنیاد دعوؤں کے ذریعے شرپسند ارادوں اور خبیث مقاصد کا انکشاف ہو گیا۔ تاہم ان سے لبنان اور کویت کے درمیان برادرانہ اور تاریخی تعلقات پر کوئی آنچ نہیں آئے گی"۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں