.

ایرانی باشندوں کی 700 کلو گرام منشیات آسٹریا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بلغاریہ میں کسٹم حکام نے بتایا ہے کہ ترکی سے بلغاریہ میں داخل ہونے والے دو ایرانی ٹرکوں سے 712 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی ہے۔

مذکورہ حکام نے ہفتے کے روز بتایا کہ قبضے میں لی جانے والی ہیروئن کی مالیت 2.3 کروڑ یورو (2.7 کروڑ ڈالر) کے قریب ہے۔

یہ منشیات ترکی کے ساتھ سرحد پر Kapitan Andreevoچیک پوائنٹ کے نزدیک دو ٹرکوں میں ملی، دونوں ٹرک ایران میں رجسٹرڈ ہیں۔

علاقے کے پراسیکیوٹر کے مطابق منشیات کو ٹرکوں پر سرکاری طور پر اعلان کردہ سامان کے درمیان چھپائے گئے بیگز میں رکھا گیا تھا۔ یہ ٹرک تعمیراتی مواد لے کر آسٹریا جا رہے تھے۔

دونوں ٹرکوں کے ایرانی ڈرائیوروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ منشیات کی اسمگلنگ کی فرد جرم عائد ہونے کی صورت میں ان افراد کو 20 برس تک کی قید ہو سکتی ہے۔