سعودی شوریٰ کے چیئرمین کی شیخ الازھر اور مصری وزیر خارجہ سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کی مجلس شوریٰ‌ کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد آل الشیخ نے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد کےہمراہ مصر کے دورے کےدوران مصری وزیرخارجہ سامح شکری اور دینی درس گاہ جامعہ الازھر کے سربراہ ڈاکٹر احمد الطیب سے ملاقات کی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی شوریٰ کے چیئرمین نے ڈاکٹر احمد الطیب اور وزیر خارجہ سامح شکری کے قاہرہ میں الگ الگ ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں میں سعودی عرب اور مصر کے درمیان برادرانہ تعلقات کے فروغ اور مشترکہ منصوبوں پربات چیت کی گئی۔

ملاقات کے دوران جامعہ الازھر کے سربراہ ڈاکٹر احمد الطیب نے عالم اسلام کے لیے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں‌نے سرزمین حرمین، اس کی قیادت اور علماء کو دشمن کی چالوں اور مکرو فریب سے محفوظ رکھنے کی تمنا کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جامعہ الازھر اسلام اور مسلمانوں کے لیے سعودی عرب کی خدمات، عرب اور عالم اسلام کےمسائل کے حل میں سعودی عرب کی قیادت کی مساعی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

اسی سیاق میں مصر کے دورے کے دوران سعودی مجلس شوریٰ کےچیئرمین ڈاکٹر محمد بن عبداللہ آل الشیخ نے مصری وزیرخارجہ سامح شکری سے بھی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں مصر اور سعودی عرب کے باہمی تعلقات کےساتھ مشترک علاقائی چیلنجز اور باہمی دلچسپی کےامور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں