مغربی کنارہ : قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مغربی کنارے میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب نابلس شہر کے مشرق میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے دو فلسطینی نوجوانوں کو موت کی نیند سلا دیا۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق ایک گاڑی میں سوار 21 سالہ رائد حمدان اور 20 سالہ زید نوری کو اس اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جب وہ نابلس کے اطراف میں واقع حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار کے قریب سے گزر رہے تھے۔ دونوں نوجوانوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کا دعوی ہے کہ مذکورہ مقام کا دورہ کرنے والے یہودیوں پر دھماکا خیز مواد پھینکا گیا تھا جس پر اسرائیلی فوج فائرنگ کرنے پر مجبور ہو گئی۔

اس سے قبل اسرائیلی فوج نے منگل کے روز بھی ایک فلسطینی نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ اسرائیلی داخلہ سکیورٹی کے دارے کے مطابق اس فلسطینی پر شبہ تھا کہ اس نے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک اسرائیلی راہب اور ایک فوجی کو ہلاک کیا تھا۔ کارروائی میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے مغربی کنارے میں رام اللہ شہر کے شمال میں واقع گاؤں عبوین میں ایک عمارت کا محاصرہ کر لیا جہاں عمر امین ابو لیلی روپوش تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں