شام : حماہ میں ترکی کی چیک پوسٹ پر بشار کی فوج کی گولا باری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

شام میں ذرائع نے ہفتے کی شب العربیہ اور الحدث نیوز چینلوں کو بتایا کہ بشار حکومت کی فورسز نے حماہ صوبے کے دیہی علاقے مورک میں ترک فوج کی ایک چیک پوسٹ کے اطراف توپوں سے گولا باری کی۔

کارروائی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ چند روز قبل بشار کی فورسز نے شیر مغار کے علاقے میں ابھی ترکی کی ایک چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا تھا۔

دوسری جانب ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ترکی کی ضخیم عسکری کمک شام میں ترک فوج کے ٹھکانوں میں داخل ہوئی ہے۔

ادھر شامی اپوزیشن گروپوں کی شامی حکومتی فورسز کے ساتھ لڑائی جاری ہے۔ بشار کی فورسز کو روسی فوج کی سپورٹ حاصل ہے۔

شامی اپوزیشن گروپوں نے حماہ صوبے کے شمالی اور مغربی دیہی علاقوں میں بشار کی فوج کے خلاف کئی محوروں سے حملے کے دوسرے مرحلے کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل گھمسان کے معرکوں کے بعد اپوزیشن گروپوں نے بشار کی فوج اور روسی فورسز کے خلاف پیش قدمی کو یقینی بنایا تھا۔

اس کے مقابل شامی حکومت کی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس کی فورس اپنے ٹھکانوں کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہی ہے۔

دوسری جانب شام میں انسانی حقوق کے گروپ المرصد نے تصدیق کی ہے کہ حماہ کے دیہی علاقوں میں مختلف محاذوں پر شدید لڑائی کا سلسلہ جاری ہے۔ المرصد کے مطابق شامی حکومت کی فورسز اور روسی فوج نے حماہ کے دیہی علاقوں کو فضائی اور زمینی بم باری کا نشانہ بنایا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں