عرب اتحادی فوج کی بمباری میں ذمار میں حوثیوں کا ڈرون مرکز تباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے کام کرنے والی عرب اتحادی فوج نے صنعاء کے قریب ذمار گورنری میں حوثی باغیوں کے ڈرون طیاروں اور میزائلوں کے گودام پر بمباری کرکے بڑی تعداد میں ڈرون طیارے اور میزائل تباہ کردیے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق عرب اتحادی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثیوں کے اسلحہ مرکز پرعالمی انسانی حقوق کے اصولوں کو سامنے رکھ کرکارروائی کی گئی۔ بمباری میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے تمام ضروری اقدامات کیے گئے تھے۔

خیال رہےکہ شمال مغربی شہر حرض میں حوثیوں کے خلاف آئینی فوج مسلسل تیسرے روز بھی بمباری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ یمن فوج کے حرض میں باغیوں کے خلاف آپریشن میں عرب اتحادی فوج کی معاونت بھی حاصل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں