شاہ سلمان کی مقتول جنرل الفغم کے اہل خانہ سے ملاقات اور اظہار ہمدردی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

کل سوموار کے روز خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے دیرینہ محافظ میجر جنرل عبد العزیز الفغم کے اہل خانہ سے ملاقات کی جنرل الفغم کی موت پران کے ساتھ ہمدردی اور غم گساری کا اظہار کیا۔

خادم الحرمین الشریفین نے مقتول میجر جنرل عبدالعزیز الفغم کے لواحقین کو صدمے کے موقع پر مکمل ہمدردی اور تعزیزت کا اظہار کیا۔ خادم الحرمین الشریفین کا کہنا تھا کہ جنرل الفغم کی موت شاہی خاندان کے لیے بھی دکھ اور صدمے کا باعث ہے۔

سعودی پریس ایجنسی 'ایس پی اے' کے مطابق شاہ سلمان نے میجر جنرل الفغم کی اپنے ملک کی خدمات میں لگن ، خلوص اور پیشہ ورانہ انداز میں ذمہ داریوں کی انجام دہی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر مقتول جنرل الفغم کے والد، بھائیوں اور ان کے بچوں کی شاہ سلمان سے ملاقات کرائی گئی۔ الفغم لواحقین نے تعزیت اور ہمدردی کے اظہار پر شاہ سلمان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں