'انیمے' طرز کی پہلی سعودی کارٹون فلم 'ایم بی سی 1' پر پیش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کی محمد بن سلمان چیریٹی فاؤنڈیشن "مسک " کے زیرانتظام "مانجا پروڈکشنز" نے جاپانی کارٹون "انیمے" کے انداز میں تیار کردہ پہلی سعودی سیریز "لیجنڈز ان اولڈ ٹائم" کے اجراء کا انکشاف کیا ہے۔ یہ فلم کل 24 جنوری 'ایم بی سی1' پر قسط وار نشر کی جائے گی۔ اس فلم کا مقصد بالعموم پوری عرب دنیا بالخصوص سعودی عرب کے عوام کو تفریح کا ایک نیا موقع فراہم کرنا ہے۔

'توئی انیمیے' اسٹوڈیو کے تعاون سے تیار کی گئی سعودی عرب کی یہ اپنی نوعیت کی پہلی فلم ہے۔ 'توئی انیمیشن' جاپان کا قدیم اور مشہور اسٹوڈیو سمجھا جاتا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی "ایس پی اے" کے مطابق 13 اقساط پر مشتمل فلم میں سعودیہ اور دنیا کی قدیم ثقافت کو کہانیوں کی شکل میں اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ قدیم زمانے میں لوگوں کی نقل وحمل، رہن سہن، طور طریقے اور سماجی روایات کی کارٹون کی شکل میں منفرد انداز میں عکاسی کی گئی ہے۔ یہ فلم خاص طورپر بچوں کے لیے زیادہ دلچسپی کی حامل ہوگی کیونکہ اس میں جزیرۃ العریب کی قدیم کہانیوں کو خوبصورت اور دلکش انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔

فلم کی کہانی دادی اور اس کے پوتوں کے درمیان ہونے والے مکالمے پر مشتمل ہوگی جس میں بچوں کو پرانی سبق آموز کہانیوں کے ذریعے نہ صرف ماضی سے روش ناس کرایا جائے گا بلکہ انہیں کہانی کہانی میں اخلاق سبق سکھائے جاسکیں گے۔ انہیں سعودی عرب کی اخلاقی قدروں سے آگاہ کیا جائے گا۔

اس موقع پر'مانجا پروڈکشن' کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر عصام بخاری نے کہا کہ ہم سعودی عرب اور دیگر تمام عرب ممالک کے لیے ایسا تخلیقی میدان اور مواد فراہم کرنا چاہتے ہیں جو سعودی عرب کی آنے والی نسلوں کے لیے تحقیق وجستجو اور علوم وفنون کوآگے بڑھانے کے لیے بنیاد فراہم کرسکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں