الجزائری صدر کا دورہ سعودی عرب، ولی عہد سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے الگ الگ ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق الجزائری صدر عبدالمجید تبون نے جمعرات کو الریاض میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی۔

الجزائری صدر نے دونوں ملکوں کے درمیان شاندار تعلقات اور انھیں مختلف شعبوں میں مضبوط بنانے کے طریقوں کے بارے میں بات چیت کی ہے۔انھوں نے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی تازہ پیش رفت کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔

عبدالمجید تبون 12 دسمبر2019ء کو الجزائر میں منعقدہ صدارتی انتخابات میں منتخب ہوئے تھے۔ملک صدر منتخب ہونے کے بعد ان کا سعودی عرب کا یہ پہلا دورہ ہے۔ حال ہی میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے الجزائر کا دورہ کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں