ہماری معیشت مضبوط ہے، بحران کو سہار لے گی: سعودی وزیر خزانہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے وزیر مالیات محمد الجدعان نے باور کرایا ہے کہ مملکت کی معیشت اتنی مضبوط ہے کہ کرونا وائرس کے بحران سے نمٹنے کی قدرت رکھتی ہے ،،، اگرچہ اخراجات میں کمی کی شدید ضرورت ہے۔

سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کی جانب سے جاری بیان میں الجدعان کا کہنا تھا کہ "سعودی عرب کی معیشت آمدنی میں کمی اور بجٹ میں خسارے کو کھپانے کی صلاحیت رکھتی ہے"۔

رواں ماہ کے اوائل میں العربیہ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سعودی وزیر خزانہ یہ کہہ چکے ہیں کہ مملکت انتہائی سخت اقدامات کرے گی ،،، یہ فیصلے تکلیف دہ ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بحران سے نمٹنے کے لیے تمام آپشن موجود ہیں ،،، اور یہ کہ بجٹ میں اخراجات کو شدت کے ساتھ کم کرنا چاہیے۔

الجدعان کے مطابق اعلان کردہ پیکج کا مقصد نجی سیکٹر میں شہریوں کی ملازمتوں کا تحفظ اور بنیادی خدمات پیش کرنے کا سلسلہ جاری رکھنا ہے۔

سعودی وزیر نے واضح کیا کہ پہلی سہ ماہی کے لیے بجٹ کے اعداد و شمار سے بڑے پیمانے پر کرونا کے اثرات ظاہر نہیں ہوئے۔ سعودی عرب پبلک فنانس کو برقرار رکھنے اور کرونا کی وبا کا مقابلہ کرنے کے واسطے لوازمات فراہم کرنے کی پابند ہے۔ انہوں نے کہا کہ "رواں سال کے اوائل سے آمدنی میں بڑی حد تک کمی واقع ہوئی ہے خواہ وہ تیل کے سیکٹر سے ہو یا تیل کے علاوہ دیگر سیکٹروں سے ہو۔ حکومت اس وبا سے نمٹنے کے لیے آپشن کے ایک بڑے مجموعے پر غور و خوض کر رہی ہے"۔

مقبول خبریں اہم خبریں