سعودی فوٹو گرافر کو اتفاقیہ ہاتھ لگنے والے شاہین کی تصاویرکی سوشل میڈیا پر دھوم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے ایک مقامی فوٹو گرافر فیصل بن زرعہ مملکت میں شاہین کے شوقین عبدالعزیز آل حسن سے اتفاقیہ ملاقات کے انتہائی نتیجہ خیز ثابت ہوئی کیونکہ اس ملاقات کے دوران بن زرعہ نے شاہین کی ایسی نایاب تصاویر حاصل کیں جن کی سوشل میڈیا پرپوسٹ ہوتے ہی دھوم مچ گئی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے بن زرعہ نے کہا کہ وہ قدرتی مناظر، پرندوں اور دیگر عام دلچسپی کے حامل مقامات اور اشیا کی تصاویر کا شوقین ہے۔ ایک روز اس کی ملاقات عبدالعزیز آل حسن سے ہوئی۔ عبدالعزیز باز پالنے کے شوقین ہیں اور انہیں کئی شاہین خریدے اور فروخت کیے ہیں۔ فیصل بن زرعہ نے عبدالعزیز آل حسن کے پاس موجود بازوں کی تصاویر لیں اور انہیں سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا۔ ان تصاویر کو غیرمعمولی پذیرائی ملی اور شہریوں نے اسے بے حد پسند کیا ہے۔

Advertisement


ایک سوال کے جواب میں بن زرعہ نے بتایا کہ اس کی عبدالعزیز آل حسن سے ملاقات شمالی الریاض میں حطین کالونی کے قریب ہوئی۔ میں اس وقت وہاں پر قدرتی مقامات کی تصاویر لینے گیا تھا اور مجھے اس وقت غروب آفتاب کے منظر کا انتظار تھا۔ اس دوران میں نے دور سے ایک شخص کو دیکھا جو پرندوں کی طرف اشارہ کرر رہا تھا۔ یہ عبدالعزیز آل حسن تھا کو اپنے شاہینوں کو سدھا رہا تھا۔ میں اس کے پاس گیا اور اپنا تعارف کرایا۔ میں نے اس کے شاہینوں‌ کی تصاویر لینے کی اجازت چاہی۔

پہلی تصاویر کی کامیابی کے بعد میں نے عبدالعزیز آل حسن کے ساتھ 29 دسمبر 2020ء کو شمالی ریاض سے 70 کلو میٹر دور پورے چاند کی تصاویر لینے اور اس موقعے پر شاہین کی تصاویر اتارنے کا فیصلہ کیا۔ اس بار لی جانے والی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور انہیں بے حد پسند کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں