حماہ میں داعش تنظیم کا شامی فوج پر بڑا حملہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد کے مطابق دہشت گرد تنظیم داعش نے حماہ صوبے کے مشرقی دیہی علاقے میں شامی سرکاری فوج اور اس کے ہمنوا مسلح عناصر کو ایک بڑے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

المرصد نے جمعے کی شام بتایا کہ حملے کے دوران دوسری جانب سے شامی فوج نے جھڑپوں کے مقامات پر شدید گولہ باری کی۔ اسی طرح روسی طیاروں نے بھی 60 سے زیادہ فضائی حملے کیے جن میں بنیادی ارتکاز حماہ کے دیہی علاقے پر رہا۔ المرصد کے مطابق گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران روسی فضائی حملوں کی مجموعی تعداد 130 سے تجاوز کر گئی۔

چند روز قبل دہشت گردوں نے تدمر اور دیر الزور شہروں کے بیچ بین الاقوامی شاہراہ پر گھات لگا کر شامی فوج اور اس کی معاون ملیشیاؤں کے درجنوں افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ کارروائی میں داعش تنظیم نے ایک مسافر بس کو نشانہ بنایا۔ اس کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے۔ مارے جانے والوں میں 8 شہری اور شامی فوج کے 20 اہل کار تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں