سعودی عرب کی پانچ جامعات میں برقی تعلیم اور فاصلاتی تعلیم کے پروگراموں میں دوبارہ سے داخلوں کے آغاز کی منظوری دے دی گئی ہے۔
ان میں جامعہ شاہ عبدالعزیز، جامعہ شاہ سعود، جامعہ شاہ فیصل، جامعہ شہزادی نورہ بنت عبدالرحمن اور جامعہ القصیم شامل ہے۔ فیصلے پر عمل درامد یونیورسٹی کے تعلیمی سال 1442 ہجری کے دوسرے سیمسٹر سے ہو گا۔
اس سلسلے میں سعودی وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد آل الشیخ کا فیصلہ انسانی صلاحیتوں کی ترقی کے پروگرام سے متعلق ایگزیکٹو کمیٹی کی سفارشات کی منظوری کے بعد جاری ہوا۔
سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق رواں سال برقی اور فاصلاتی تعلیم کے پروگراموں میں صرف درج ذیل ڈپلوما کورسز میں داخلے قبول کیے جائیں گے: سیلز، مارکیٹنگ، بینکنگ، انشورنش اور جنرل ایڈمنسٹریشن.
-
کرونا کیسز سامنے آنے کے بعد سعودی عرب میں 10 مساجد سیل
سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں 10 مساجد میں کرونا کیسز سامنے آنے کے بعد 10 مساجد کو سیل کردیا ... مشرق وسطی -
سعودی عرب میں آن لائن اسٹورز کے قیام کے لیے خصوصی شعبہ قائم
سعودی عرب کی وزارت تجارت نے مملکت میں آن لائن کاروبار کے لیے اسٹورز کے قیام کے لیے خصوصی شعبہ قائم کیا ہے۔سعودی وزارت تجارت کے ترجمان عبدالرحمان ... مشرق وسطی -
سعودی عرب میں کووڈ۔۱۹ کرفیو کا دوبارہ اجراء زیر غور ہے: وزارت داخلہ
سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل طلال الشلھوب نے کہا ہے کہ مملکت میں متعلقہ اتھارٹی کے ذریعے سخت اقدامات نافذ کیے جا سکتے ہیں جب تک عوام ... ایڈیٹر کی پسند