سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں 'نور الریاض' کے عنوان سے 17 روزہ جشن کا آغاز 18 مارچ سے ہو رہا ہے۔ شوبز کے حوالے سے ہونے والی اس سرگرمی کے لیے الریاض کے متعدد مقامات مختص کیے گئے ہیں جس میں 'لائٹ آرٹ' سے شعبے سے تعلق رکھنے والے 20 ممالک کے سیکڑوں فن کار اور لائٹ آرٹ کے ماہرین شرکت کریں گے۔ لائٹ آرٹ کی اس سرگرمی میں شرکت کرنے والے 40 فی صد فن کاروں کا تعلق سعودی عرب سے ہوگا۔
نور الریاض روگرام کے بارے میں بات کرتے ہوئے مملکت میں فائن آرٹ آرگنائزیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹر کی چیئر پرسن منال الرویشد نے 'العربیہ ڈاٹ نیٹ' سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تنظیم دارالحکومت الریاض میں لائٹ آرٹ کے حوالے سے رواں ماہ ہونے والے عالمی نوعیت کے اس عظیم الشان پروگرام میں بھرپور شرکت کی تیاری کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نور الریاض پروگرام کے دوران ماہرین کی نگرانی میں کئی ورکشاپس کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ لائٹ کے حوالے سے ایک عالمی نمائش کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔
شاہ عبداللہ مالیاتی مرکز کے کانفرنس ہال میں پروگرام کا آغاز 18 مارچ سے 12 جون 2021ء تک جاری رہے گا۔ اسے چار برانچوں میں روشنی کے شعور،روشنی کے تجربے،روشنی کے انعکاس اور روشنی کے ماحول میں تقسیم کیا گیا ہے۔ نمائش میں داخل ہونے والا کوئی بھی زائرروشنی کی شعاعوں میں فن کاروں کے متعدد گروپوں کی سرگرمیوں کو دیکھ سکے گا۔
انہوں نے کہا کہ 'نور الریاض' پروگرام ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دارالحکومت کو دنیا کے بہترین دارالحکومتوں کے معیار کے مطابق پیش کرنے کی خواہش کا اظہار ہے۔ اس پروگرام کے ذریعے ہم الریاض میں بہترین معیار زندگی کا نمونہ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ یہ ثابت کر رہے ہیں کہ ریاض ثقافتی سرگرمیوں کا ایک معاصر پلیٹ فارم ہے۔
نیز یہ سرگرمی سعودی عرب کی اصلاحت اور ترقی کے پروگرام 'ویژن 2030' کے اہداف کا حصہ ہے۔ اس پروگرام میں لائٹ آرٹ اور فائن آرٹ سے شعبوں سے منسلک نوجوان شرکت کریں گے۔ یہ ایونٹ مملکت میں مقامی ٹیلنٹ کو سامنے لانے کا بہترین موقع ہے۔
-
سعودی عرب میں 5 مارچ کو 'پیدل چلنے کا قومی' دن قرار
سعودی عرب نے 5 مارچ کو پیدل چلنے کے عالمی دن کی مناسبت سے اسی تاریخ کو مملکت میں پیدل چلنے کا بھی قومی دن قرار دیا ہے۔ آج پانچ مارچ کو پیدل چلنے کے ... ایڈیٹر کی پسند -
العُلا ایئرپورٹ سعودی عرب کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں میں شامل
سعودی شہری ہوابازی کی اتھارٹی نے جمعرات کے روز ایک فیصلے میں العُلا کے شہزادہ عبدالمجيد بن عبد العزيز ایئرپورٹ کو مملکت کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں کی ... مشرق وسطی -
عالمی صحرائی ریس کے مقابلے میں شامل سعودی خاتون مہم جو سے ملیے
سعودی عرب میں جاری عالمی صحرائی ریلی کے بین الاقوامی مقابلے میں شامل دیگر مقامی اور غیر ملکی مہم جوئوں میں ایک سعودی خاتون بھی شامل ہیں جو مملکت میں ... مشرق وسطی