سعودی عرب کی اسٹاک ایکسچینج کے ایک انکشاف کے مطابق سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں امریکی اسٹاک کے شیئرز کا حجم 15.4 ارب ڈالر تک بڑھا دیا ہے جو کہ سال 2020 کے آخر تک امریکی شیئرز کا حجم 12.8 ارب ڈالر تھا۔
امریکی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے ایک نوٹس کے مطابق پبلک انویسٹمنٹ فنڈ نے سافٹ بینک کی حمایت یافتہ کوبانگ کمپنی میں 2.9 ملین کلاس اے شیئرز خریدے جو 141 ملین ڈالر کے برابر ہیں۔ اس نے صنکور انرجی میں اپنا حصص ختم کردیا۔
"رائٹرز" کے مطابق فنڈ نے چوتھی سہ ماہی کے اختتام پر ایکویژن بلیزارڈ میں اپنی ملکیت میں 15 ملین شیئرز سے 33.4 ملین شیئرز کا اضافہ کیا جس سے اس کے حصص کی مالیت 1.4 ارب ڈالر سے 3.1 ارب ڈالر ہوگئی۔
الیکٹرانک آرٹس میں اپنے حصص کی تعداد بڑھا کر 14.2 ملین ڈالر کردی۔
انویسٹمنٹ فنڈ کی مالیت 400 ارب ڈالر ہے۔ توقع ہے کہ 2025 تک مقامی معیشت میں سالانہ کم از کم 40 ارب ڈالر لگائے جائیں گے۔ اگلے چار سال کے دوران سعودی انویسمنٹ فنڈ کا حجم بڑھا کر 1 کھرب ڈالر کردیا جائے گا جس سے یہ دنیا کا سب سے بڑے خودمختار دولت فنڈ میں شامل ہوجائے گا۔
ایشور اسٹریٹیجی کے ریسرچ ڈائریکٹر راشنا اپل نے کہا کہ 'پی آئی ایف' پہلی سہ ماہی میں اسٹاک مارکیٹوں میں ٹریڈنگ کے ماحول سے فائدہ اٹھانا چاہتا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وژن 2030 کے منصوبے کے اہداف کے حصول کے لیے انویسٹمنٹ فنڈ بظاہر ٹیکنالوجی اور ٹرانسپورٹ ، خاص طور پر جدید ٹرانسپورٹ ، سیاحت اور تفریح جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کا خواہاں ہے۔