سعودی عرب : شوال میں انسداد بدعنوانی کمیشن نے 562 ملزمان سے پوچھ گچھ کی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں انسداد بدعنوانی کے قومی کمیشن (نزاہہ) کے مطابق رواں سال شوال کے مہینے کے دوران میں نگرانی کے 914 دورے ہوئے اور انتظامی و فوجداری مقدمات میں 562 ملزمان کے ساتھ تحقیق کی گئی۔

کمیشن کی جانب سے آج جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ 136 شہریوں اور غیر ملکی مقیمین کو حراست میں لیا گیا۔ ان میں وزارت دفاع کے علاوہ داخلہ امور، نیشنل گارڈز، صحت، عدل، بدلیاتی و دیہی امور و ہاؤسنگ، تعلیم اور زکات، ٹیکس اور کسٹم کی کی اتھارٹی سے تعلق رکھنے والے ملازمین شامل ہیں۔ ان افراد پر رشوت ستانی، عہدے کے ناجائز استعمال، اختیارات کا غلط استعمال اور جعل سازی میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔

کمیشن نے واضح کیا کہ نظام کے تحت ضابطے کی کارروائی پوری کی جا رہی ہے تا کہ ان افراد کو عدالت میں پیش کیا جا سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں