سعودی پراسیکیوٹر کا انسانی اسمگلروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا عزم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوٹر سعود المعجب نے کہا ہے کہ پبلک پراسیکیوشن انسانی اسمگلنگ کے جرائم کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی اقدامات اٹھانے میں کوئی کسرنہیں چھوڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ انسانی اسمگلنگ سے متاثرہ افراد کی دیکھ بحال اور بحالی کے لیے متعلقہ ادارے ہرممکن اقدامات کریں گے۔

سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوٹر کی طرف سے یہ بیان انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے عالمی دن کے موقعے پر جاری کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سعودی ریاست اپنے قیام کے بعد سے ہر قسم کے جرم اور حقوق کے استحصال کی روک تھام اور بنیادی انسانی شہری آزادیوں کا تحفظ کرتی آئی ہے۔ مملکت انسانی اسمگلنگ جیسے سنگین جرم کی روک تھام کے لیے فوج داری قوانین موجود ہیں جن پر سختی کے ساتھ عمل درآمد کرایا جاتا ہے اور متاثرین کی بحالی کی موثر کوششیں کی جاتی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں