مشہور لوک گیت "کھٹا میٹھا ہے" کی آوازیں آپ کے کانوں سے ٹکراتی ہیں اور دفعتا آپ الحساوی لیموں کی مخصوص بو کی طرف متوجہ ہوتے ہیں۔ آپ جانتے ہیں کہ آپ الاحسا میں المشقر پارک کے قریب ہیں جو اپنے منفرد فن تعمیر اور ماضی سے متاثر ورثے کی ایک زندہ علامت ہے۔ جہاں "لومی حساوی" وزارت ماحولیات، پانی و زراعت کی مہم کے تحت "یہ موسم ہے" کے عنوان سے الاحسا کے سبز لیموں کا میلہ سجایا گیا ہے۔
اس میلے کا مقصد مشرقی سعودی عرب اور لاحساء زرعی مصنوعات کو اجاگر کرنا، کسانوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور انہیں سبز لیموں کی مصنوعات کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کرنا ہے ، جو الاحسا میں اپنی نرم ساخت ، خوشبودار خوشبو اور مخصوص ذائقہ کے لیے مشہور ہیں۔ یہ لیموں گھریلو خواتین کے ہاں بے حد پسند کیا جاتا ہے۔ لیموں کی یہ قسم اپنی خوشبو کی طاقت کی وجہ سے مشہور ہے۔

اس تقریب میں الاحساء کے کسانوں کواس مستند نامیاتی مصنوعات پر بجا طور پر فخر ہے۔ میلے میں متعدد متعلقہ سرکاری ادارو نے کی شرکت تھی۔ میلے میں الاحسا میونسپلٹی ، پبلک ایریگیشن کارپوریشن ، شاہ فیصل یونیورسٹی ، الاحسا چیمبر ، سوسائٹی برائے ثقافت اور فنون اور نجے شعبے کے لیے اور نجی شعبے کی شراکت اور نمائندگی بھی شامل ہے۔

الاحسا چیمبر کونسل کے چیئرمین عبدالعزیز الموسیٰ نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ الاحساء میں زراعت اور کلچرل ٹورزم مضبوط ترین عنصر ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس طرح کے میلوں کے انعقاد کا مقصد الاحسا کی دیگر زرعی مصنوعات کی دلچسپی اور زرعی پیداوار کو نمایاں کرنا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ سیاحوں کے لیے مخصوص الاحسا مصنوعات کے بارے میں جاننا دلچسپی کا باعث ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ الاحسا چیمبر ایک عرصے سے الاحسا مصنوعات کی تیاری کی کوشش کر رہا ہے تاکہ معاشی منافع اور مصنوعات پر مالی اثرات کو بڑھایا جا سکے۔ الاحسا میں ہمیں مالی بہاؤ میں تنوع کی ضرورت ہے۔

-
تفصیلات جانیے: سعودی عرب میں مزید 14 مقامات کی تاریخی اعتبار سے درجہ بندی
سعودی عرب میں محکمہ آثار قدیمہ نے سال رواں کی دوسری سہ ماہی کے دوران ریاض، قصیم، تبوک اور الجوف میں مزید 14 تاریخی مقامات کا اندراج کرایا ہے۔ سعودی ... بين الاقوامى -
بعض پیشوں کو سعودی شہریوں کے لیے مختص کر دیا گیا
بدھ ،25 ذیالحج1442 ہجری بہ مطابق 4 اگست 2021 سے سعودی عرب میں ان ڈور تجارتی مراکز میں کام کو سعودی باشندوں تک محدود کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد شروع ... مشرق وسطی -
سعودی عرب: تعلیمی اداروں میں ویکسین یافتہ طلبا اور عملے کا تناسب کیا ہے؟
سعودی عرب کی وزارت تعلیم نے نئے تعلیمی سال کے آغاز کے ساتھ طلبا کی محفوظ واپسی کو یقینی بنانے کے لیے عوامی اور یونیورسٹی کی تعلیم میں کرونا ویکسین ... مشرق وسطی