.

مختلف ٹیلنٹ کے حامل سعودی وفد کی وینس انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے ایک وفد نے اٹلی میں جاری وینس انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے 78 ویں سیشن کی سرگرمیوں میں اپنے ٹیلنٹ اور صلاحیتوں کا لواہا منوانا شروع کیا ہے۔ یہ فلمی میلہ رواں ماہ کے آغاز میں شروع ہوا تھا اور دو ہفتوں تک جاری رہے گا۔

ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول نے سعودی فلم اتھارٹی کے تعاون سے آٹھ سعودی ٹیلنٹ اس میلے میں بھیجے۔ اس وفد میں فلم اتھارٹی کےایگزیکٹو ڈائریکٹر شیوانی پانڈیا ، ایڈورڈ وینٹراب ، آرٹسٹک ڈائریکٹر محمد الترکی ، فیسٹیول اتھارٹی کے چیئرمین، ڈائریکٹر عرب کلاسیکل فلموں کے پروگرام انطوان خلیفہ اور بین الاقوامی پروگرام کے ڈائریکٹر کلیم آفتاب شامل ہیں۔

سرگرمیاں اور ایونٹس

ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول مختلف سرگرمیوں اور تقریبات کی ایک سیریز کا اہتمام کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اس میں خواتین کے لیے سینما میں ایوننگ پروگرام بھی شامل ہے۔ اس پروگرام کا مقصد خواتین کو فلمی دنیا میں اپنی خدمات کی انجام دہی، کیمرے کے سامنے اور پیچھے مختلف پیشہ وارانہ ذمہ داریاں انجام دینے کے قابل بنانا ہے،تاکہ آنےوالی نسلوں میں خواتین میں فلم اور سینما کی دنیا میں خواتین کو مختلف پیشہ وارانہ کردار ادا کرنے کے قابل بنایا جا سکے اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں ان کی مدد کی جا سکے۔

وینس فیسٹیول میں سعودی ٹیلنٹ ٹیم کی شرکت ٹیم کے ارکان کی صلاحیت کو بہتر بنانا، انہیں عالمی پلیٹ فارم پر کامیاب ہونے کے لیے ضروری تجربہ فراہم کرنا اور بین الاقوامی فلم سازوں کے ساتھ بات چیت کرنے کا ایک حقیقی موقع دینا ہے۔

فلمی میلے میں مستقبل کے تعاون اور فیصلہ سازوں ، اسٹوڈیوز اورمشترکہ پروڈکشن میں دلچسپی رکھنےوالے حضرات کے ساتھ بات چیت کے علاوہ سیمینار اور ورکشاپس میں شرکت کرنے ، تجربات اور خیالات کا تبادلہ کرنے اور بین الاقوامی سنیما کی تازہ ترین مناظر کو دیکھنے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی فلم انڈسٹری

ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے آرٹسٹک ڈائریکٹر ایڈورڈ وینٹراؤب نے اس موقع کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سعودی فلم انڈسٹری کو فروغ دیا جائے جو کہ فلم کی دنیا میں سعودی عرب کے مستقبل کے لیے ایک نوید مسرت اور ایک تحریک کی شکل میں ابھر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لوگ اس بین الاقوامی فلمی میلے کے ذریعے تجربات سے سیکھنے کے لیے دنیا کے دوسرے ممالک کے اپنے ساتھیوں کے ساتھ رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔

ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا افتتاحی پروگرام 6 سے 15 دسمبر 2021 تک یونیسکو کے مطابق جدہ میں منعقد ہوگا۔