سعودی عرب: ریستوران میں تشدد کے واقعے میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری کا حکم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے پراسیکیوٹر جنرل کے ایک ذمہ دار ذریعے نے ایک ہوٹل میں تشدد کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو تشدد کے مرتکب عناصر کو فورا گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

سعودی عرب میں ایک ہوٹل میں تشدد کے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پراسیکیوٹر جنرل نے اس کا نوٹس لیا ہے۔ وائرل ویڈیو میں نوجوانوں کے ایک گروپ کو ایک ریستوران کے ملازمین کو بری طرح مارتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

Advertisement

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر ردعمل میں سماجی کارکنوں اور عوامی حلقوں نے حملہ آوروں کو عبرت ناک سزا دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

پبلک پراسیکیوشن کے ایک سرکاری ذریعے نے بتایا کہ پارلیمانی مانیٹرنگ سینٹر کی جانب سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں کانوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف کارروائی کے احکامات دیے گئے ہیں۔ سعودی عرب کے پراسیکیوٹر جنرل الشیخ عبداللہ المعجب نے ریستوران میں تشدد کے واقعے میں ملوث عناصر کو فورا گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں