سعودی معیشت

سعودی عرب : 2022ء کے بجٹ میں 90 ارب ریال کی فاضل رقم متوقع

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے بجٹ سے متعلق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2022ء میں بھی معشیت کی بحالی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اس حوالے سے توقع ظاہر کی گئی ہے کہ 2022ء کے بجٹ میں 90 ارب ریال کی فاضل رقم (Surplus) ہو گی۔

اقتصادی مشاورتی گروپ بیوت الخبرہ کے مطابق تیل کی فی بیرل قیمت 65 سے 90 ڈالر کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ البتہ کرونا کی وبا کی نئی لہروں کے سبب پھر سے لاک ڈاؤن کا چیلنج موجود ہے۔

سعودی وزارت مالیات نے 4 منظرناموں کی بنیاد پر اندازہ لگایا ہے کہ مملکت کے آئندہ بجٹ میں فاضل رقم کا حجم 36 سے 175 ارب ریال کے بیچ رہے گا۔

یاد رہے کہ اوپیک پلس گروپ نے عالمی طلب اور منڈیوں کے توازن کی بنیاد پر تیل کی پیداوار میں اضافہ جاری رکھا۔ معیشت کی بحالی کے ساتھ قدرتی گیس اور بجلی کی پیداوار کے لیے لازم کوئلے کی ترسیل کا بحران بھی سامنے آیا۔ اس نے توانائی کی منڈیوں کو عمومی صورت میں متاثر کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں