شاہ عبدالعزیز عقاب فیسٹیول میں ایک قطری فالکنر نے سات لاکھ ریال کمائے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

قطری فالکنر عبدالعزیز سعود آل ثانی سعودی عرب میں جارہ شاہ عبدالعزیز عقاب میلے میں المزائن مقابلے کے دو راؤنڈز میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے اس میلے میں عقابوں کے مقابلوں میں سب سے زیادہ 700,000 ریال کے مالی انعامات حاصل کیے۔

سوموار کے رز "لیاح" نامی عقاب نے "حر قرناس" کے زمرے میں آگے بڑھ کر 300,000 ریال حاصل کیے۔ فالکن "نہار" نے بھی ایک لاکھ ریال کا انعام حاصل کرتے ہوئے تیسرا مقام حاصل کیا۔

اتوار کے روز فالکنر آل ثانی نے "ہلال" فالکن کے ذریعے "حر من حر فرخ" کیٹیگری جیت کر 300,000 ریال کا انعام جیتا۔ وہ اب تک اس میلے میں دو مقابلے جیت چکے ہیں اور انہوں نے کنگ عبدالعزیز کپ ٹائٹل جیت لیا۔

تیسرے ٹائٹل کا انتظار

سعود آل ثانی نے وضاحت کی کہ اس کے عقاب اپنی خوبصورتی سے دوسرے عقابوں سے ممتاز تھے۔ اس نے اس شعبے میں اپنے برسوں کے تجربے سے استفادہ کرتے ہوئے چیمپیئن پرندوں کے ساتھ دنیا میں اپنی نوعیت کے سب سے بڑے میلے کی تیاری کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ بدھ کے روز "المزائن" مقابلے میں "شاہین بحری قرناس" میں تیسرے ٹائٹل کے منتظر ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ شاہ عبدالعزیز فالکنری فیسٹیول نے المزائن مقابلے کے لیے 4.2 ملین ریال کے مالی انعامات مختص کیے ہیں۔ جنہیں 7 راؤنڈز میں تقسیم کیا گیا ہے جب کہ الملواح مقابلے کے فائنل راؤنڈز آئندہ جمعرات تک جاری رہیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں