سعودی عرب کے جنوب مغرب میں واقع المخوا کے علاقے میں وادی ’ممنا‘ پہاڑوں میں گھری ایک خوبصورت وادی ہے۔ حالیہ بارشوں کے نتیجے میں اس وادی کی خوبصورتی اس وقت اور بھی نکھر سامنے آئی جب پہاڑی چٹانوں پر دوھیا پانی کی آبشاریں بہہ پڑیں۔
نگاہوں کو تازگی بخشنے والی یہ نہریں دور و نزدیک کے لوگوں کی توجہ کا مرکز ہیں اور ان کا قدرتی حسن کسی جادو سے کم نہیں۔
موسم سرما میں وادی ممنا اپنی آبشاروں کی زینت کی بہ دولت ایک قدرتی فن پارے میں تبدیل ہوجاتی ہے جب کہ اس کا سبزہ اس کی شادابی کوچار چاند لگا دیتا ہے۔
ایک مقامی فوٹو گرافر علی الشدوی نے وادی ممنا میں بہنے والی آبشاروں کے مناظر اپنے کیمرے میں محفوظ کیے اور انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے الشدوی نے کہا کہ یہ آبشار مستقل نہیں بلکہ موسمی ہیں اور موسم سرما کی بارش میں یہ آبشاریں بہہ جاتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں بارش کے موسم اور ٹھنڈی ہواؤں کے درمیان سردی کے دلکش ماحول میں وادی میں بہتے ندی نالوں اور اسے بہتے ہوئے آبشاروں میں تبدیل کرنے کے نظارے سے متوجہ ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ وادی المخواہ کی خوبصورت وادیوں میں سے ایک ہے۔ یہ پہاڑوں کی زنجیر سے گھرا ہوا ایک خوبصورت مقام ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ وادی بہتے پانی کی کثرت اور زراعت کی کثرت کے لیے مشہور ہے۔ وادی ایک سرسبز و شاداب زرعی علاقہ ہے اور اس میں بارش کا پانی خوبصورتی اور دلفریب طریقے سے بہتا ہے۔
-
سعودی عرب: پرفارمنگ آرٹس کے میلے میں "عسیر کی شناخت" نمایاں
سعودی عرب کے صوبے عسیر میں ہونے والے پرفارمنگ آرٹس کی اقدار کے میلے میں روایتی ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب میں سوشل سکیورٹی کور کے لیے ملازم کی اہلیت کی شرائط
سعودی عرب میں انسانی وسائل اور سماجی ترقی کی وزارت نے ملازمین کے لیے ہجری سال 1443 ...
بين الاقوامى -
پتھر کے قلعوں کے لیے مشہور سعودی عرب کا شہر
سعودی عرب کے جنوب میں الحشر کے پہاڑی علاقے کے دیہات میں ایسے کئی قلعے موجود ہیں جو ...
ایڈیٹر کی پسند