سعودی بلیئرڈ اینڈ سنوکر فیڈریشن میں پہلی باضابطہ خواتین کی بیرونی طور پر شرکت کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ عالمی چیمپئن شپ میں نمائندگی کے ساتھ ساتھ ایشین اسنوکرچیمپئن شپ جس کی میزبانی قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہو گی یکم مارچ سے 12 تک جاری رہے گی۔ اس میں سعودی خواتین کھلاڑی شرکت کی تیاری کررہی ہیں۔
کھلاڑیوں کے لیے آخری تیاری کا مرحلہ منگل کو دمام میں ایک کیمپ کے قیام کے ذریعے شروع کیا گیا جواس ہفتے کے آخر تک جاری رہے گا جس کے دوران اگلے دو ٹورنامنٹس میں شرکت کے لیے 3 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ قاہرہ میں بین الاقوامی دوستانہ ٹورنامنٹ میں شرکت کے دوران خواتین کی ٹیم نے مثبت نتائج حاصل کیے۔ کیمپ میں داخل ہونے والی کھلاڑیوں میں سہراب شکری، ندا الزہرانی، نجلا النعیمی، آلاء الحلوہ، رحاب شکری، مروج فلمبن، نورا الضمن، دلال الشمری، ایمان جبران، لجین المدنی اور بتول الحمزہ شامل ہیں۔
سعودی بلیئرڈ اینڈ سنوکر فیڈریشن کے صدر ڈاکٹر ناصر الشمری نے تصدیق کی کہ ان دو عالمی اور براعظمی چیمپئن شپ، ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ اور ایشین اسنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ خواتین کھلاڑی ان مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے تیاری کے کئی مراحل سے گزری ہیں۔