شام میں اسرائیلی حملے میں پاسداران انقلاب کے دو اہلکار ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب نے شام پر اسرائیل کے تازہ حملے میں اپنے دو افسروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہویے اس کارروائی کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری طرف اسرائیل نے اپنے دو اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد حملوں کے خدشے کے پیش نظر الرٹ کی سطح کو بڑھا دیا۔

شامی حکومت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (سانا) کے مطابق پیر کی صبح ایک اسرائیلی بمباری نے شام کے جنوبی علاقے کو نشانہ بنایا۔

ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب ۔ اے ایف پی
ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب ۔ اے ایف پی

اس نے واضح کیا کہ بمباری میں دارالحکومت دمشق کے آس پاس کے کچھ مقامات کو نشانہ بنایا گیا اور اس میں شہریوں کی اموات واقع ہوئی ہیں۔

گذشتہ برسوں کے دوران اسرائیل نے شام میں سیکڑوں فضائی حملے کیے، جن میں باقاعدہ افواج کے ٹھکانوں، ایرانی اور لبنانی حزب اللہ کے اہداف کو نشانہ بنایا گیا، لیکن حالیہ ہفتوں میں اس کی رفتار میں تیزی آئی ہے۔

24 فروری کو دارالحکومت دمشق کے اطراف کے علاقوں میں اسرائیلی حملے میں تین شامی فوجی مارے گئے تھے۔

اس کے علاوہ صرف فروری کے مہینے میں شام کے اندر چار اسرائیلی فضائی حملے ریکارڈ کیے گئے۔

اسرائیل شاذ ہی شام میں حملے کرنے کی تصدیق کرتا ہے لیکن اس نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ وہ شام میں ایران کی فوجی موجودگی کو بڑھانے کے لیے ایران کی کوششوں کا مقابلہ کرتا رہے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں