مسجد نبوی (ﷺ) : ریاض الجنہ میں نماز کے لیے اوقات کار کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مسجد نبوی (ﷺ) کے امور کی انتظامیہ نے مردوں اور خواتین کے لیے ریاض الجنہ میں نماز ادا کرنے کے اوقات کار کا اعلان کر دیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق اوقات کی بکنگ "اعتمرنا" ایپ کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔

اس سلسلے میں انتظامیہ نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ مردوں کے لیے ریاض الجنہ میں نماز کے لیے دن میں دو اوقات مقرر کیے گئے ہیں۔ پہلا دورانیہ نصف شب سے لے کر نماز فجر تک اور دوسرا دورانیہ بعد نماز ظہر سے لے کر نماز عشاء تک ہو گا۔

خواتین کے لیے پہلا دورانیہ بعد نماز فجر سے لے کر ظہر سے پہلے تک اور دوسرا دورانیہ نماز عشاء سے لے کر نصف شب تک ہو گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں