سعودی معیشت

سعودی وزارت تجارت نے تکنیکی نقص کے سبب 3 ہزار کے قریب گاڑیاں واپس طلب کر لیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں وزارت تجارت نے ایک تکنیکی نقص کے سبب 2945 مرسڈیز گاڑیاں مارکیٹ سے واپس طلب کر لی ہیں۔ اس نقص کے سبب گاڑی میں سوار افراد کے زخمی ہونے کا اندیشہ ہے۔

سعودی وزارت نے ٹویٹر پر اپنے سرکاری اکاؤنٹ پر واضح کیا ہے کہ واپس طلب کی جانے والی گاڑیوں میں 676 مرسڈیز C-Class / E-Class گاڑیاں شامل ہیں۔ ان کے ماڈل 2011ء سے 2016ء کے درمیان ہیں۔ ان گاڑیوں میں مسافر کی جانب airbag inflator میں ایک نقص کے نتیجے میں اس کے ساتھ دھات کے ٹکڑے بھی باہر آ سکتے ہیں۔ اس طرح حادثے کی صورت میں زخمی ہونے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

اسی طرح وزارت نے 2269 مرسڈیز"ML Class / R Class / GL Class" گاڑیاں بھی واپس طلب کی ہیں۔ ان گاڑیوں کے ماڈل 2005ء سے 2013ء کے درمیان ہیں۔ ان گاڑیوں میں وقت کے ساتھ بریک بوسٹر کے گل جانے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں بریک کی کارکردگی کم ہو سکتی ہے یا بریک فیل بھی ہو سکتا ہے۔ ایسی صورت میں حادثے کا خطرہ بڑھ جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں