شارجہ میں عرب دوشیزہ کو چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا
پولیس نے سی سی فوٹیج کی مدد سے شقی القلب ملزم کو دو گھنٹوں میں گرفتار کر لیا
شارجہ پولیس کی جنرل کمان کے حوالے مقامی میڈیا میں شائع ہونے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ ایک بیس سالہ عرب دوشیزہ کو شارجہ میں چھرا گھونپ کر ہلاک کر دیا گیا۔
پولیس نے مبینہ قاتل کو دو گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔ چھرے کے پے در پے واروں سے چھلنی خاتون کی نعش گاڑی سے برآمد ہوئی۔
دوشیزہ کے گھر کے باہر پارکنگ ایریا میں لگے خفیہ مانیٹرنگ کیمروں کی فوٹیج کے ذریعے ملزم کی شناخت کی گئی۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم دوشیزہ پر چاقو کے بے در بے وار کر رہا ہے۔ بعد ازاں فوٹیج ہی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم کار سے باہر نکلتے ہوئے دوشیزہ کی نعش ساتھ لے جا رہا ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بچنے کی کوشش میں ملزم واردات کے بعد سمندر کنارے چلا گیا، جہاں سے حکام نے اسے حراست میں لیا۔
ملزم نے ذاتی اختلاف کی بنا کر دوشیرہ کو قتل کرنے کی بھیانک واردات کا اعتراف کر لیا ہے، جس کے بعد اسے مقدمہ کی کارروائی کے لیے پراسیکیوشن کے سپرد کر دیا گیا ہے۔