العربیہ خصوصی رپورٹ

پراسرار میوزیم سمیت سعودی عرب کے 10 اہم ترین تعلیمی عجائب گھر

خوبصورت سعودی قومی عجائب گھر تاریخ کے اوراق میں بکھری عرب ثقافت اور فن کی سیر کراتا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
6 منٹس read

ہر تعلیمی سال میں تمام تعلیمی مراحل میں طلبہ ان چیزوں کی تلاش میں رہتے ہیں جن سے ان کی ذہنی اور علمی صلاحیتوں میں اضافہ ہو۔

یہی وجہ ہے ان طلبہ کیلیے سال کے دوران تعلیمی دوروں کی اہمیت سب سے زیادہ ہوتی ہے۔

ظاہر ہے ان تعلیمی دوروں کا مقصد سب سے زیادہ علمی مراکز اور تعلیمی عجائب گھروں کی سیر سے ہی حاصل ہوتا ہے۔

اس حوالے سے میوزیم کلچر کلب کے صدر اور بانی ایم ایم حسان طاہر، جو انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف میوزیمز کے رکن بھی ہیں، نے ’’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ کو بتایا کہ عجائب گھر عام طور پر سوچنے کی صلاحیتوں کو جلا بخشتے اور سیکھتے کی مہارتیں حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

’’یہ عجائب گھر ہی ہیں جو طلبہ کے نظریاتی نقطہ نظر کو عمل کے سفر پر گامزن کرتے ہیں۔ یہ دورے طلبہ کی سوچنے، بات چیت کرنے، ٹیم ورک اور دیگر فکری صلاحیتوں کو پروان چڑھا تے ہیں۔ اسی لیے تعلیمی اداروں کی انتظامیہ اپنے طلبہ کیلئے تعلیمی عجائب گھروں کی سیر کا اہتمام کرتی ہے۔‘‘

حسان طاہر نے مزید کہا عجائب گھروں کی راہداریوں میں جوش سے بھرپور طلبہ کئی مفید تجربات لئے واپس لوٹتے ہیں۔ آئیے اسی تناظر میں سعودی عرب میں تعلیمی دوروں کے لئے 10 اہم اور مفید ترین عجائب گھروں کا جائزہ لیتے ہیں۔

1 ۔ بچوں کا میوزیم

یہ میوزیم ظہران شہر میں ثقافتی ورثہ مرکز میں واقع ہے اور سعودی عرب میں بچوں کا پہلا عجائب گھر کہلایا جاتا ہے۔ اس میں داخلے کی اجازت صرف 12 سال تک کے بچوں کو ہے۔ یہ بچوں کو نمائشوں، ورکشاپوں، کلاس کے دروس سمیت دلچسپ کھیلوں پر مبنی تجربات سے روشناس کراتا ہے۔

پر اسرار عجائب گھر

یہ میوزیم آپ کو دلچسپ اسرار کی دنیا کو لے جاتا ہے ، آپ کو ورطہ حیرت میں مبتلا کر دیتا ہے۔ اس میوزیم میں آپ اپنے دماغ اور حواسکو انوکھے تجربے سے روشناس کراتے ہیں۔ یہاں ایسی چیزیں آپ کو ملیں گی جن کے متعلق آپ پہلے نہ جانتے تھے۔ اس عجائب گھر کو دیکھنے کیلئے آپ کو ریاض جانا پڑے گا۔

سیرت نبوی ﷺ کی بین الاقوامی نمائش اور میوزیم

مدینہ منورہ میں مسجد نبویﷺ کے جنوب میں واقع یہ عجائب گھر پیغمبر اسلام کی جامع ثقافتی تعریف کہلایا جا سکتا۔ میوزیم میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بہترین آداب، اخلاق کریمہ اور خوبصورت شریعت کا تعارف کرایا گیا ہے۔

ممتاز سائنسی نقطہ نظر، تحقیق پر مبنی خیالات، منفرد تکنیکی اور اختراعی سہولیات، جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات منفرد انداز میں پیش کی گئی ہیں۔

سعودی قومی عجائب گھر

یہ سعودیہ کا سب سے بڑا اور سب سے خوبصورت عجائب گھر ہے۔ میوزیم آپ کو تاریخ کے سفر پر لے جاتا ہے۔ صدیوں کے اس دلکش اور دل کو لبھانے والے سفر کے ذریعہ مستند عرب ثقافت اور فن سے بھر پور ماضی کو تلاش کیا جا سکتا ہے۔ یہمیوزیم دارالحکومت ریاض کے کنگ عبدالعزیز تاریخی مرکز میں واقع ہے۔

5 ۔ مکتین میوزیم، برش اور عینک کے درمیان

اس میوزیم کی اہمیت یوں سمجھی جا سکتی ہے کہ یہ دو مقدس شہروں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں فوٹوگرافی کی ایک پوری تاریخ پیش کرتا ہے۔ یہ تصاویر کی وہ تاریخ ہے جسے طویل عرصہ تک فوٹوگرافروں کی نظروں اور عینک سے دور رکھا گیا۔ یہاں بہت سے نادر تصاویر موجود ہیں۔ یہ عجائب گھر جدہ میں ہے۔

6 ۔ خزانہ عجائب گھر

یہ عجائب گھر جزیرہ نما عرب کے جدید ومعاصر فنون اور جزیرہ نما عرب کے تاریخی اور اسلامی فنون کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا، یہ عجائب گھر ایک ٹائم مشین کی طرح آپ کو ماضی کے جھروکوں میں لے جائے گا۔ میوزیم کے 5 ہالز زائرین کو منفرد اور خاص قسم کی تاریخی مہارت پر مبنی سفر سے لطف اندوز کرتے ہیں۔ یہ میوزیم شہر ظہران میں ہے۔

ایوی ایشن میوزیم

یہ ایوی ایشن سائنسز سے تعلق رکھنے والے سب سے اہم عجائب گھروں میں سے ایک ہے۔ یہاں شاہی سعودی فضائیہ کی ثقافتی اور تاریخی شکل نمایاں ہے۔ اس عجائب گھر میں سعودی عرب کے بانی بادشاہ سے لیکر اب تک کی فضائیہ کی تاریخ اور اس کی ترقی کی داستان موجود ہے۔ فضائیہ کی یہ تاریخ دیکھنے ریاض کا رخ کرنا ہو گا۔

8 ۔ دارالمدینہ عجائب گھر

یہ پہلا اور سب سے بڑا عجائب گھر ہے جو مدینہ منورہ کی تاریخ اور اس کے تاریخی ورثے کو محفوظ کئے ہوئے ہے۔ میوزیم میں نمائشوں اور فنی صلاحیتوں سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کی سائنسی خصوصیات اور مدینہ کے آغاز سے لے کر آج تک کی تاریخی ترقی کو پیش کیا گیا ہے۔

پرانی تعلیم کا میوزیم

سعودی عرب میں ماضی کے تعلیمی آلات کے لیے لوگوں کی پرانی یادوں اور میوزیم کے مالک کی ان آلات سے محبت نے اس خصوصی اور منفرد عجائب گھر کو جنم دیا ہے۔ اس قدیم میوزیم میں سعودی عرب میں تعلیم کی تاریخ کا جائزہ لیا گیا ہے۔ ریاض میں واقع یہ میوزیم بانی شاہ عبدالعزیز کے دور سے لے کر آج تک کی تعلیمی ترقی کےاحوال پیش کرتا ہے۔

10 ۔ تبوک علاقائی عجائب گھر

یہ تبوک کے علاقے کے سب سے اہم عجائب گھروں میں سے ایک ہے جو اس علاقے کی تاریخ اور اس کے قدیم ورثے کی حفاظت کرتا ہے۔

اس عجائب گھر میں قدیم ورثہ کو پیش کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا زبردست استعمال دیکھنے کو ملے گا۔ اس طرح آپ تاریخ کو دلچسپ پیرائے میں پیش کئے جانے سے متاثر ہو ں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں