بیرونی سیاحوں کی میزبانی، امسال سعودی عرب ’’جی 20‘‘ ممالک میں سرفہرست

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

جی 20 ممالک کے وزرائے سیاحت کے اجلاس میں بتایا گیا کہ ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن کے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق سال 2022 کے پہلے 7 ماہ میں بیرون ممالک سے آنے والے سیاحوں کی میزبانی کے حوالے سے سعودی عرب سب سے آگے نکل گیا ہے۔


سال 2022 کے لئے 20 ملکوں کا اجلاس انڈونیشیا کی صدارت میں ہوا۔ 20 ملکوں کے وزرا کا یہ اجلاس ’’اکٹھے ہم زیادہ مضبوط ہوکر نکلیں گے‘‘ کے نعرہ کے تحت منعقد کیا گیا تھا۔

سعودی عرب کے وزیر سیاحت احمد بن عقیل الخطیب نے اس کامیابی پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کو مبارکباد پیش کی اور ان کے لئے دعا بھی کی۔ احمد بن عقیل نے کہا دانشمند قیادت کی ہدایات کے مطابق حاصل ہونے والی یہ کامیابی عالمی سیاحت کے نقشے پر مملکت کے مقام کو بڑھائے گی۔ یہ کامیابی مملکت کی انتھک کوششوں کے باعث ممکن ہوئی۔ اس سے سعودی عرب کے ’’ وژن 2030‘‘ کے تحت اپنی معیشت کو با اختیار بنانے اور شعبہ سیاحت کے فروغ کی پالیسی کی بھرپور عکاسی بھی ہوتی ہے۔

ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن کے مطابق سعودی عرب نے رواں برس جنوری تا جولائی 7 ماہ کے دوران بین الاقوامی سیاحوں کی آمد کے حوالے سے 121 فیصد ترقی کی ہے۔ سعودی عرب میں اس سال سیاحت میں اخراجات کی شرح کورونا وائرس سے پہلے کی سطح سے کہیں زیادہ ہو گئی ہے۔

سعودی وزیر سیاحت الخطیب نے مزید کہا یہ مثبت نتائج سعودی معیشت کی مضبوطی اور مختلف تبدیلیوں سے ہم آہنگ ہونے کی اس کی صلاحیت کی بھی تصدیق کر رہے ہیں۔ اس کامیابی سے معلوم ہوگیا کہ سعودی عرب میں سیاحت کا شعبہ دنیا میں سب سے تیزی سے ترقی کر رہا ہے جیسا کہ اس کی شرح نمو 14 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔ یہ صورت حال وبائی امراض کے بعد تیزی سے بحالی کی نشاندہی بھی کررہی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں