سعودی عرب: ریاض میں منشیات کی بھاری مقدار ضبط، تین ملزمان گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب کی نارکوٹکس کےجنرل ڈاریکٹوریٹ نے کنٹرول زکواۃ وٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی کی مشترکہ کوشش سے مملکت میں اسمگل کرکے لائی گئی منشیات کی بھاری مقدار ضبط کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

حکام کا کہا ہے کہ منشیات کا دھندہ کرنے والے تین ملزمان کے قبضے سے "کافی کیپسول" کی کھیپ کے اندر چھپائی گئی’ایمفیٹامین‘ کی 4,100,309 گولیاں ضبط کی گئیں۔

جنرل ڈائریکٹوریٹ فار ڈرگ کنٹرول کے سرکاری ترجمان میجر محمد النجیدی نے کہا کہ منشیات کی کھیپ حاصل کرنے والوں کو ریاض میں گرفتار کیا گیا۔ ان کی تعداد تین ہے۔ ان میں ایک یمنی باشندہ جب کہ دو مقامی افراد شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پبلک پراسیکیوٹر کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

یہ کارروائی منشیات کی اسمگلنگ اور پروموشن نیٹ ورکس کی مستقل حفاظتی نگرانی کے فریم ورک کا حصہ ہے جو مملکت اور اس کے نوجوانوں کی سلامتی کو نشانہ بنانے کی سازش کرتے ہیں مگر حکومت نے ایسے سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا عزم کررکھا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں