’اثرا‘ کے زیراہتمام دوحا میں منعقدہ نمائش ’آرٹ اور کھیل‘ کا حسین امتزاج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

قطرکے دارالحکومت دوحہ میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ کے موقعے پر سعودی عرب کے کنگ عبدالعزیز سینٹر فارولڈ کلچر’اثرا‘نے موقعے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک ڈیجیٹیل آرٹ نمائش کا اہتمام کیا ہے۔

’اثرا‘ کی اس کاوش کا مقصد فٹ بال کے ساتھ فن کو یکجا کرنا ہے۔ یہ نمائش آج جمعرات سے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شروع کی گئی ہے جو عالمی کپ کے میچوں سے متاثر ڈیجیٹل NFTs کی پہلی نمائش ہوگی۔ اس نمائش میں 32 آرٹسٹوں کے تیار کردہ فن پارےپیش کیے جا رہے ہیں۔ یہ عدد ورلڈ کپ2022ء میں شرکت کرنے والے تمام ممالک کی تعداد کے مطابق ہے۔ یہ نمائش دوحہ میں مشیریب کے غالیریا مال میں منعقد ہو رہی ہے جس میں 64 پینٹنگزنمائش کے لیے پیش کی جائیں گی جو کہ دنیا بھر میں منعقد ہونے والے میچوں کی تعداد کے مطابق ہے۔

نمائش "فیلڈ سے آرٹسٹ تک" دنیا کے ساتھ ثقافتی اور تہذیبی رابطے بڑھانے اور اس کی تمام شاخوں میں تخلیقی راستوں کو مربوط کرنے میں ’اثرا‘کے کردار کے تسلسل کی ایک نئی کڑی ہے۔

نمائش کا خیال سبز مستطیل میں کھلاڑیوں کی لکیروں، رنگوں اور نقل و حرکت کے راستوں کو ہر میچ کے لیے ایک منفرد ڈیجیٹل پینٹنگ میں ضم کرنے پر مبنی ہے، جسے مصنوعی ذہانت سےذریعے پیش کیا گیا ہے اور نمائش میں شریک بین الاقوامی آرٹسٹوں نے تخلیق کیا ہے۔

تاریخی کامیابی

یہ نمائش منگل کے میچ میں سعودی قومی ٹیم کی اپنے ارجنٹائنی حریف کے خلاف تاریخی فتح کی ایک خصوصی پینٹنگ پر بھی اختتام پذیر ہو گی۔ یہ پینٹنگ سعودی آرٹسٹ عمرو بوقری نے فٹ بال کے اس موقع کےلیے تخلیق کیا تھا۔

"اثرا" اقدام فٹ بال اور بصری فنون کو ایک اثرانگیزاندامیں یکجا کرنے کےمقصد سے شروع کیا گیا ہےجو تخلیقی ٹولز، رنگوں اور جدید ٹیکنالوجی جیسے کہ NFT ٹیکنالوجی کے ساتھ اظہار کے ایک ایسے جدید آئیکن میں رنگ بکھیرتا ہے جو پہلے نہیں دیکھا گیا تھا

سنہ 2022 ورلڈ کپ میں ’اثرا‘ سینٹر کا اقدام ثقافتی مساوات کو آرٹ اور کھیلوں کے میدان کے درمیان تعلق اور توازن پپدا کرنے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس عالمی ایونٹ کے موقعے پر ثقافتی بقائے باہمی کی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے کیونکہ دوحا فٹ بال کپ نے پوری دنیا کی تہذیبوں کو ایک مقام پر جمع کردیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں