مسجد نبوی میں خواتین زائرین میں رمضان کے دوران زمزم کے 20 لاکھ پپکٹ تقسیم کرنے کا ہدف

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی خواتین زائرین کی ذمہ دار ایجنسی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران مسجد نبوی میں آنے والی خواتین زائرات میں زم زم کے 20 لاکھ پیکٹ تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خواتین کے امور کی ذمہ دارایجنسی اور مسجد نبوی ﷺ میں سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں سے وابستہ 1,000 سے زیادہ خواتین ملازمین اور 22 رضاکار ٹیمیں مختص کی ہیں جن میں اوسطاً 3,000 رضاکار کام کررہی ہیں۔ جو مسجد نبوی میں جانے والی خواتین کی خدمت اور عبادت کے دوران انہیں ہرممکن آرام و راحت فراہم کرنے کی کوشش کرہی ہیں۔

صدارت عامہ کے شعبہ امور خواتین نے مسجد نبویﷺ میں خواتین زائرین کی خدمات کے لیے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں