مسجد حرام کی انتظامیہ کی طرف سے روزہ داروں میں سحر و افطار کے کھانے کی تقسیم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں حرمین کے امور کی انتظامیہ نے المسجد الحرام میں سحری اور افطاری کے دستر خوانوں پر آنے والے زائرین اور معتمرین کے درمیان کھانے کے پیکٹ تقسیم کا اہتمام کیا ہے۔ ’’عمومی صدارت برائے امور مسجد حرام و مسجد نبوی‘‘ نے ’’آمد سے حاصل کرنے تک‘‘ اور ’’ اپنے معتمرین کی خدمت ہمارے لیے باعث فخر ‘‘ کے نعرے کے تحت دنیا بھر سے آنے والے روزہ داروں میں خشک کھانا تقسیم کرنا شروع کر رکھا ہے۔ یہ پروگرام ’’ رضاکارانہ‘‘ اقدام کے ایک حصے کے طور پر انجام دیا جارہا ہے۔

’’عمومی صدارت برائے امور مسجد حرام و مسجد نبوی‘‘ کے انڈر سیکرٹری جناب خالد بن فہد الشلوی نے بتایا کہ اس پروگرام میں ’’ ایجنسی برائے سماجی، رضاکارانہ و انسانی خدمت‘‘ حصہ لیتی ہے اور سعودی حکمرانوں کی امنگوں کی ترجمانی کرتی ہے۔

شیخ داکٹر عبد الرحمان السدیس کی مسلسل نگرانی اور ہدایات کے تحت حرمین شریفین کے زائرین کی خدمت کے لیے کام کرنے والے قومی نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جاتا ہے۔

مسجد حرام میں رضاکارانہ کاموں کی رابطہ کاری کے لیے جنرل ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر جنرل جناب عادل بن رجا اللہ الجہنی نے بتایا کہ ہم متعلقہ افراد کے ساتھ مشترکہ تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔ متعلقہ سرکاری ایجنسیاں اور غیر منافع بخش شعبے کی ایجنسیاں مسجد حرام میں خیراتی میدان میں فراہم کی جانے والی خدمات کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے مل کر کام کر سکتے ہیں۔

عادل الجہنی نے مزید بتایا کہ ہم اپنی دانشمندانہ قیادت کی امنگوں کو حاصل کرنے کے لیے اپنے ملک کی روشن تصویر پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ سعودی رضا کاروں کے روشن چہروں کو دنیا کے سامنے عیاں کیا جاتا ہے۔ اس پروگرام کےذریعے ہم رضاکارانہ کاموں کے کلچر کو فروغ دینے میں بھی اپنا حصہ بھی ڈالتے ہیں۔ المسجد الحرام میں ضیوف الرحمن کی خدمت کے لیے بہترین اشیا فراہم کی جاتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں