سعودی عرب: جدید ترین شہر نیوم کے تحت نئے سیاحتی مرکز سیرنا کی نقاب کشائی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب میں 500 ارب ڈالر کے سیاحتی پراجیکٹ کی نقاب کشائی سیرنا میں ہوئی۔ خلیج عقبہ کی ساحلی پٹی پر واقع سیرنا کو پرتعیش علاقے کے طور پر دیکھا جائے گا جس میں اعلیٰ معیار کے 65 ہوٹل اور 35 خصوصی رہائش گاہیں ہوں گی۔

سیاحتی پراجیکٹ میں منفرد ساحلی کلب اور جدید ترین فلاح و بہبود کی سہولت بھی میسر ہو گی۔ جس میں پیدل اور گھڑسواری کے ذریعے سمندر، پہاڑوں، کھانے اور تفریح کی تلاش کی جائے گی۔

واضح رہے یہ سرگرمی فطرت کے قریب ترین مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لیے ہے۔ جس میں سیرنا کے قدرتی ماحول کو محفوظ رکھا جائے گا۔ اس کے ذریعے یہ پیغام دینا بھی مقصود ہے کہ جدید ماحولیاتی ڈیزائن اور تعمیراتی تکنیکی مہارتوں کو یکجا ایسے بھی کیا جاسکتا ہے کہ قدرتی ماحول پر اثر انداز نہ ہوں۔

اس سلسلے میں جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سرینا تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں مدد فراہم کرنے کا ذریعہ ہے اور بہترین مہمان نوازی کا نمونہ ہوگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں