سعودی اور قطری حکام کا میڈیا تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بدھ کے روز ریاض میں ایک ملاقات کے دوران سعودی میڈیا کے وزیر سلمان الدوسری اور قطر میڈیا کارپوریشن کے سربراہ شیخ حمد بن ثمر نے اپنی اقوام کے درمیان میڈیا تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر بات کی۔

مخصوص موضوعات میں تزوایراتی شراکت کے فریم ورک کے اندر مجوزہ اقدامات کا نفاذ شامل تھا جس کا اعلان 5 دسمبر کو دوحہ میں منعقدہ سعودی-قطری رابطہ کونسل کے ساتویں اجلاس کے بعد ہوا اور اس اجلاس کی مشترکہ صدارت سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد نے کی۔

سعودی وزیر میڈیا سلمان الدوسری اور قطر میڈیا کارپوریشن کے سربراہ شیخ حمد بن ثمر ریاض میں اپنی اقوام کے درمیان میڈیا تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر بات کر رہے ہیں۔ (ایس پی اے)
سعودی وزیر میڈیا سلمان الدوسری اور قطر میڈیا کارپوریشن کے سربراہ شیخ حمد بن ثمر ریاض میں اپنی اقوام کے درمیان میڈیا تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر بات کر رہے ہیں۔ (ایس پی اے)

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شیخ حمد نے قطری اور سعودی میڈیا کے درمیان مؤثر شراکت کی اہمیت کو نمایاں کیا۔ انہوں نے سعودی عرب میں قطری وفد کے پرتپاک استقبال اور فراخدلانہ مہمان نوازی کے لیے الدوسری کا شکریہ ادا کیا اور تعریف بھی کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں