نصیرات کیمپ میں خونی قتل عام پرسلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے : محمود عباس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے وسطی غزہ کے علاقے نصیرات کیمپ میں فلسطینیوں کے بد ترین قتل عام پر اقوام متحدہ کے فوری رد عمل کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے۔

فلسطینی صدر نے اس سلسلے میں فلسطین کی سرکاری نیوز ایجنسی کے ذریعے اپنے مختصر بیان میں کہا ' وسطی غزہ میں یہ خونی قتل عام اسرائیلی افواج نے کیا ہے۔'

واضح رہے اسرائیل کی تینوں مسلح افواج کے اس مشترکہ جنگی آپریشن کے دوران 200 سے زائد فلسطینیوں کی ہلاکتوں کا بتایا گیا ہے۔ جبکہ بڑی تعداد میں زخمی بھی ہوئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں