’گرین ریاض‘ پروجیکٹ کے تحت سعودی دارالحکومت میں تین پارکوں کی تعمیر شروع

ان پارکوں کے لیے ساڑھے پانچ لاکھ مربع میٹر کی جگہ مختص کی گئی ہے۔

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

"گرین ریاض" منصوبے نے ریاض شہرمیں تین بڑے پارکوں پر تعمیراتی کام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان پارکوں کے لیے مجموعی طور پر 550,000 مربع میٹر سے زیادہ جگہ مختص کی گئی ہے۔

یہ تینوں پارک بالترتیب المونسیہ، الرمال اور القادسیہ ٹاؤنز میں تعمیر کیے جائیں گے۔

اس منصوبے کا مقصد دارالحکومت میں معیار زندگی کو بہتر بنانا، شہر کے مکینوں اور زائرین کے لیے تفریحی مقامات میں اضافہ کرنا اور سرسبز جگہوں کا دائرہ بڑھانا ہے۔ اس منصوبے کے تحت سعودی عرب کے دارالحکومت میں سرسبز مقامات میں سولہ گنا اضافہ ہوگا۔ یہ منصوبہ ریاض شہر کو دنیا کے سب سے زیادہ پائیدار شہروں میں تبدیل کرنے میں مدد گار ثابت ہوگا۔

Untitled ۱
Untitled ۱

ریاض شہرکے مشرق میں واقع تین بڑے پارکوں کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ ان کے ڈیزائن وادی السَلی کی فطرت سے مربوط ہیں۔ یہ وادی مشرقی ریاض میں پھیلی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ اس وادی کے جنگل میں پیدل چلنے کے لیے تیار کردہ ٹریک ان پارکوں کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔

ان پارکوں میں سرسبز رقبے کا تناسب 65 فیصد ہے۔ باغات میں 18 کلومیٹر پیدل چلنے کے راستے، 8.5 کلومیٹر سائیکل ٹریکس اور جاگنگ کے 22 ٹریک شامل ہیں۔

پارکوں میں سبز ٹریکس، اسکوائرز، تقریبات اور تہواروں کے لیے کھلے تھیٹر، مختلف عمر کے گروپوں کے لیے کھیلوں کی سہولیات اور پانی کے ذخائر بھی شامل ہیں جو ارد گرد کے ماحول پر مثبت اثر ڈالیں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ’گرین ریاض‘ شہر بھرمیں مختلف مقامات پر بڑے باغات لگانے، رہائشی محلوں میں پودے لگانے، محلے کے باغات کو وسعت دینے، اندرونی گلیوں میں پودے لگانے، لکڑی کے فٹ پاتھوں اور پیدل چلنے والے راستوں کی تیاری، مساجد اور اسکولوں کے صحنوں میں پودے لگانے، پارکنگ لاٹ میں سبز پودے لگانے اور شہر کی سطح پر 1,350 کلومیٹر کی لمبائی کے ساتھ آبپاشی کے پانی کے نیٹ ورک کو لاگو کرنے کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔

"گرین ریاض"سعودی عرب کے دارالحکومت’ریاض‘ کے بڑے منصوبوں میں سے ایک ہے جسے شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کے مملکت بالخصوص دارالحکومت ریاض کوسرسبزمقامات میں تبدیل کرنے اور مملکت کی پائیدار ترقی کے پروگرام وژن 2023ء کے مملکت کے اندر 10 ارب سے زیادہ درختوں کی کاشت کاری کا حصہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں