’نیتن یاھو کا مصرسے متعلق بیان کشیدگی میں جلتی پر تیل کا کام سکتا ہے‘
نیتن یاھو کا مصرکی سرحد سےحماس کواسلحہ کی اسمگلنگ روکنے کا الزام
اسرائیل اور حماس کے درمیان مصر، قطر اور امریکہ کی کوششوں سے جنگ بندی کے لیے بات چیت جاری ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کا مصرکے حوالے سے بیان دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کا باعث بنا ہوا ہے۔
’ٹائمز آف اسرائیل‘ کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ نیتن یاہو کے تبصرے اسرائیل اور مصرکے درمیان ہونے والی بات چیت کے لیے نقصان دہ ہیں اور دراصل قیدیوں کی رہائی کے بدلے جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے امکانات پر منفی اثرات مرتب کر سکتے ہیں۔
نیتن یاہو نے حماس کے ساتھ مذاکرات میں اسرائیل کے لیے وسیع خطوط کا خاکہ پیش کیا۔ نیتن یاھو کا کہنا تھا کہ حماس کے خلاف جنگ میں مصر سے حماس کو ہتھیاروں کی اسمگلنگ کی روک تھام بھی شامل ہے۔ یہ بیان اسرائیل کی طرف سے مصر پربالواسطہ طور پر حماس کو اسلحہ کی اسمگلنگ کا مرتکب ہونے کا ملزم قرار دینے کے مترادف ہے۔
نیتن یاہو کے حالات
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ غزہ میں جنگ بندی کے کسی بھی معاہدے کے تحت اسرائیل کو اپنے جنگی اہداف حاصل کرنے تک جنگ جاری رکھنے کی اجازت دینی چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ معاہدے کے تحت غزہ اور مصر کے درمیان سرحد پار حماس کو ہتھیاروں کی اسمگلنگ کو روکنا چاہیے اور ہزاروں عسکریت پسندوں کو شمالی غزہ واپس جانے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔
نیتن یاہو نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل زندہ یرغمالیوں کی سب سے بڑی تعداد کی واپسی کے لیے کام کرے گا۔
اسی طرح ہزاروں عسکریت پسندوں کو شمالی غزہ واپس جانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے جب کہ اسرائیل زندہ قیدیوں کی سب سے بڑی تعداد کو واپس کرنے کے لیے کام کرے گا۔
مصریوں سے ملاقاتیں
کل سوموار کواسرائیلی داخلی سلامتی سروس کے سربراہ رونین باراسرائیلی حکام کے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ قاہرہ روانہ ہوئے۔
وفد رفح کراسنگ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کرے گا۔توقع ہے کہ وہ اسرائیل کی جانب سے فلاڈیلفیا کوریڈور کے ساتھ زیر زمین بیریئر بنانے کی درخواست پیش کرے گا تاکہ پٹی میں ہتھیار لانے کے لیے نئی سرنگوں کے استعمال کو روکا جا سکے۔
اسرائیلی آرمی ریڈیو نے پیر کے روز اطلاع دی ہے کہ "مصر نے اسرائیل کو ایک پیغام بھیجا جس میں کہا گیا ہے کہ اگر یرغمالیوں کے معاہدے اور جنگ بندی پر کوئی معاہدہ طے پا جاتا ہے تو قاہرہ غزہ میں ہتھیاروں کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے ایک ہائی ٹیک زیر زمین رکاوٹ بنانے میں مدد کے لیے امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرے گا"۔
اخبار کے مطابق’دیوار پر کام ممکنہ جنگ بندی کے پہلے دنوں کے ساتھ ہی شروع ہوسکتا ہے‘۔
-
حوثیوں کا اسرائیل کے ساحلی شہر ایلات پر عراقی گروپ کی مدد سے حملہ
اسرائیلی شہر ایلات پر حوثیوں اور عراقی عسکریت پسندون کے سات مل کر حملہ کیا ہے۔ اس ...
مشرق وسطی -
لڑائی کے محاذوں کی آگ مرکز تک پھیل سکتی ہے: اسرائیلی فوج کا انتباہ
اسرائیلی فوج کی مرکزی کمان کے نئے سربراہ میجر جنرل ایوی بلوتھ نے خبردار کیا ہے کہ ...
مشرق وسطی -
نیتن یاھو نے بن گویر کو اسرائیلی جنگ کونسل میں شامل کرنے کی منظوری دیدی
حماس کے ساتھ جنگ بند کرا دینے والا معاہدہ طے پایا تو حکومت سے نکل جائیں گے: بن ...
مشرق وسطی