سعودی عرب کے دارالحکومت میں سڑکوں کا معیار بہتر بنانے کےلیے چھ ارب ریال کےپانچ معاہدے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میونسپلٹی نے شہر میں سڑکوں کے معیار کو بلند کرنے کے لیے پانچ معاہدوں پر دستخط کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان معاہدوں کا مقصد نقل و حمل کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے اپنے اسٹریٹجک منصوبوں کو توسیع دیناہے۔ ان معاہدوں کے دائرہ کار میں کام کا رقبہ پانچ سال کی مدت میں 83 ملین مربع میٹر تک پہنچ گیا ہے۔ ان معاہدوں کا مقصد کارکردگی اور پائیداری کے بہترین معیارات کے مطابق دارالحکومت کو ایک متحرک شہر میں تبدیل کرنا ہے۔ ان معاہدوں کی مالیت تقریباً چھ ار ریال ہے۔

معاہدوں کا مقصد سڑکوں کے معیار کو بڑھانا اور شہر کے اندر محفوظ نقل و حمل کے تجربے کو فروغ دینا اور سڑکوں کے معیار کی پیمائش کے لیے اسے ایک اعلی درجے کی سطح پر لانا ہے۔ سڑکوں کے نیٹ ورک کو بہتر بنا کر بحالی اور اسفالٹنگ کے کام شامل ہیں۔ سڑکوں کو بہتر بنانے کے منصوبے مختلف مراحل میں 2028ء تک مکمل ہوں گے۔

ریاض میونسپلٹی شہر کو پانچ زونوں میں تقسیم کرنے کے طریقہ کار پر عمل کررہی ہے۔ ان میں شمالی، جنوبی، مشرقی، مغربی اور وسطی زون شامل ہیں

ریاض ریجن میں سینٹر فار انفراسٹرکچر پروجیکٹس جو 19 جولائی 2023ء کو کابینہ کے فیصلے کے ذریعے قائم کیا گیا تھا شہر کی سڑکوں کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے میونسپلٹی کے ساتھ تعاون کررہا ہے۔

سعودی عرب کے دارالحکومت میں سڑکوں کے معیار کو بہتر بنانا اور ان پر ٹریفک حادثات کو کم کرنا مملکت کے ویژن2030 کے اہداف کا حصہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں