اسرائیل کی لبنان جنگ : فضائی کمپنیوں کی پروازوں کی معطلی، خطے میں تجارتی سرگرمیاں ماند

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 7 منٹ

مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور اسرائیل کی لبنان میں جنگ نے دنیا بھر کی فضائی کمپنیوں کی اس خطے میں پروازوں اورخدمات کو متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ خطے میں مجموعی کارباری سرگرمیوں کو بھی بری طرح متاثر کیا۔

فضائی کمپنیاں جنہیں لبنان اور اسرائیل کے لیے کئی مئی ماہ سے اپنی پروازیں روکنا پڑی ہیں ان میں یورپ اور مشرق وسطیٰ کے ممالک کی فضائی کمپنیوں کے علاوہ دنیا کے دیگر سبھی ملکوں کی پروازیں شامل ہیں۔ ان فضائی کمپنیوں پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

ایجین ایئر لائنز

یونان کی فضائی کمپنی ایجینایئر لائنز نے لبنان اور اسرائیل دونوں کے لیے اپنی پروازیں معطل کر رکھی ہیں۔ اس کی پروازیں بالتریب تل ابیب کے لیے 15 جنوری 2025 تک جبکہ بیروت کے لیے 29 مارچ 2025 تک معطل رہیں گی۔

ایئر الجیری

اس افریقی فضائی کمپنی نے لبنان سے اپنی پروازوں کا تا اطلاع ثانی معطل کر رکھا ہے۔

ایئر بالٹک

یہ لٹویا سے تعلق رکھنے والی ایئر لائن ہے۔ اس نے تل ابیب کے لیے پروازوں کی معطلی کا اعلان 21 دسمبر تک کر رکھا ہے۔

ایئر فرانس کے ایل ایم

ایئر فرانس نے اپنی پروازوں کا سلسلہ بھی اس جنگی ماحول کے باعث روک رکھا ہے۔ پیرس سے تل ابیب تک اس کی پروازیں 31 دسمبر 2024 تک معطل رہیں گی اور بیروت تک کے لیے پروازیں 5 جنوری 2025 تک معطل رہیں گی۔ اسی گروپ کے کم لاگت کے سفر کے لیے قائم ادارے ٹرانسا وایا نے تل ابیب، عمان اور بیروت کے اگلے سال ماہ مارچ کے اختتام تک پروازوں کو معطل رکھنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

ایئر انڈیا

یہ بھارت کی قومی ایئر لائن ہے ، اس نے بھی تل ابیب کے لیے تا اطلاع ثانی اپنی پروازوں کو روک رکھا ہے۔

بلغاریہ ایئر

بلغاریہ کی ایئر لائن نے اپنی پروازوں کو اسرائیل کے لیے 23 دسمبر 2024 تک معطل کر رکھا ہے۔

کیتھے پیسفک

یہ ہانگ کانگ کی ایئر لائن ہے۔ اس نے اپنی پروازوں کو 25 اکتوبر 2025 تک معطل کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

کورینڈم ایئر لائن

یہ ترکیہ کی ایئر لائن ہے۔ اس کی تل ابیب سے پروازوں کی معطلی جنوری 2025 تک جاری رہے گی۔

ڈیلٹا ایئر لائنز

یہ امریکی فضائی کمپنی ہے اس نے اپنی پروازوں کو نیو یارک اور تل ابیب کے درمیان مارچ 2025 تک معطل کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

ایزی جیٹ

اس ایئر لائن نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی کے باوجود اپنی پروازوں کو تل ابیب کے لیے مارچ 2025 تک معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

ایجپٹ ایئر

مصری ایئر لائن نے ستمبر میں بیروت کے لیے پروازیں معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اعلان میں یہ بھی بتا دیا تھا کہ بیروت میں استحکام آنے تک پروازیں معطل رکھی جائیں گی۔

ایمریٹس

یہ متحدہ عرب امارات کی ایئر لائن ہے۔ اس نے بیروت کے لیے 31 دسمبر تک پروازیں معطل کرنے کے اعلان کے ساتھ ساتھ عراق کے دارالحکومت بغداد کے لیے بھی اپنی پروازیں معطل آج 30 نومبر تک معطل کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

ایتھوپیا ایئر لائن

یہ ایتھوپیا کی سرکاری ایئر لائن ہے۔اس نے بیروت کے لیے اپنی پروازوں کو تاحکم ثانی روک رکھا ہے۔ اس کی طرف سے یہ اعلان فیس بک پر 4 اکتوبر کو کیا گیا تھا۔

فلائی دبئی

اس کی بیروت کے لیے پروازیں فی الحال معطل ہیں۔ یہ بات اس فضائی کمپنی کے ترجمان نے 28 نومبر کو اپنے ایک بیان کے ذریعے بتائی ہے۔

آئی اے جی

یہ برطانیہ کی ملکیتی کمپنی ہے۔ اس نے تل ابیب کے لیے اپنی پروازوں کو مارچ 2025 تک کے لیے معطل کر رکھا ہوا ہے۔ جبکہ تل ابیب کے لیے اس کی پروازوں کی معطلی کا اعلان آج 30 نومبر تک کے لیے تھا، لیکن اب یہ اعلان 12 جنوری 2025 تک کے لیے ہے۔ اردن کے دارالحکومت عمان کے لیے یہ پروازیں تا اطلاع ثانی معطل رہیں گی۔

ایران ایئر

اس نے بھی بیروت کے لیے اپنی پروازوں کو تا اطلاع ثانی کےمعطل کر رکھا ہے۔

عراق ایئر ویز

یہ عراقی فضائی کمپنی ہے جس نے بیروت کے لیے تا اطلاع ثانی پروازیں روک رکھی ہیں۔

آئی ٹی اے ایئر ویز

یہ اٹلی کی فضائی کمپنی ہے۔ اس نے تل ابیب کے لیے اپنی فضائی پروازیں 12 جنوری تک روک رکھی ہیں۔

ایل او ٹی

پولینڈ سے تعلق رکھنے والی اس فضائی کمپنی نے 9 دسمبر تک تل ابیب کے لیے پروازیں معطل کر رکھی ہیں۔ جبکہ بیروت کے لیے اس نے پروازوں کو یکم اپریل 2025 سے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

لفتھنزا گروپ

یہ جرمنی سے تعلق رکھنے والا فضائی گروپ ہے۔ اس نے تل ابیب کے لیے پروازیں 31 دسمبر تک روک رکھی ہیں۔ جبکہ سوئس اسی فضائی گروپ کا حصہ ہے مگر اس نے 15 دسمبر تک پروازیں معطل کر رکھی ہیں۔ لفتھنزا گروپ نے تہران کے لیے 31 جنوری تک پروازیں معطل کی ہوئی ہیں۔ بیروت کے لیے اس کی پروازوں کی معطلی 18 جنوری تک ہے۔

سن ایکسپریس لفتھنزا گروپ کا ہی ترکیہ کی ٹرکش ایئرلائنز کے ساتھ ایک جوائنٹ وینچر ہے۔ اس 17 دسمبر تک کے لیے بیروت کی پروازیں روک رکھی ہیں۔

پیگاسس

ترکیہ کی اس فضائی کمپنی نے بیروت کے لیے یکم جنوری 2025 تک پروازیں معطل کر نے کا اعلان کیا تھا۔

قطر ایئر ویز

اس کمپنی نے عارضی طور پر بیروت کے لیے اپنی پروازیں روکی ہوئی ہیں ۔

ریان ایئر

یورپ کی سب سے بڑے بجٹ والی فضائی کمپنی ہے۔ اس نے 31 مارچ تک اپنی پروازیں 2025 بحال کرنے کا منصوبہ نہیں بنایا ہے۔البتہ اردن کے لیے ماہ دسمبر کے دوران پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

سنڈ ایئر

یہ بھی ایک جرمن فضائی کمپنی ہے۔اس نے بیروت کے لیے 28 فروری 2025 تک اور برمن سے 26 مارچ تک معطل رکنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

تاروم

اس فضائی کمپنی کا تعلق رومانیہ سے تعلق ہے۔ بیروت کے لیے اس کی پروازیں 20 دسمبر تک معطل رہیں گی۔

یونائٹڈ ایئر لائنز

شکاگو سے تعلق رکھنے والی ایئر لائن ہے۔ مستقبل قریب کے لیے تل ابیب کی پروازیں معطل کرنے کا اعلان ہے۔

ورجن اٹلانٹک

برطانیہ کسے تعلق والی فضائی کمپنی ہے۔ اس نے مارچ کے اختتام تک تل ابیب کی پروازیں معطل کرنےکا اعلان کیا تھا۔

وز ایئر

اس کا تعلق ہنگری سے ہے۔ اس نے تل ابیب کے لیے اپنی پروازیں 14 جنوری 2025 تک معطل کی ہیں.

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں