شام : بشار الاسد کا فوجیوں کی تنخواہوں میں 50 فیصد اضافے کا حکم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

شامی صدر بشارالاسد نے تمام باقاعدہ فوجیوں کی تنخواہوں میں اضافے کا حکم دے دیا ہے۔ بدھ کے روز اس سلسلے میں جاری کیے گئے حکم میں کہا گیا ہے یہ اضافہ پچاس فیصد ہو گا۔

فوجیوں کی تنخواہوں میں یہ اضافہ بشارالاسد کے خلاف اپوزیشن کی طرف سے جاری حملوں کے دوران کیا گیا ہے۔ ان حملوں کی وجہ سے حلب شہر پر سرکاری کنٹرول ختم ہو گیا ہے۔

شامی خبر رساں ادارے ثنا کے مطابق یہ اضافہ واضح طور پر ان فوجیوں کی تنخواہوں میں کیا گیا ہے جو فوج میں ان دنوں خدمات انجام دے رہے ہیں اور فعال ہیں۔ یہ حکمنامہ ریٹائرڈ فوجیوں یا ریزروز کے لیے نہیں ہے۔ ان دنوں شام کی فوج اپوزیشن کے حملوں کی زد میں ہے۔

جنگ کی مانیٹرنگ کرنے والے ایک ادارے نے بتایا ہے کہ شام کی حکومتی فورسز نے بدھ کے روز حماۃ کے اردگرد جوابی کارروائی کی ہے۔ جس کے نتیجے میں شمال میں مزید نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔

خیال رہے حماۃ شہر وسطی شام میں واقع ہے۔ تاہم دمشق کی حفاظت کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں