خادم حرمین شریفین کے مہمانوں کی مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ روانگی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

خادم حرمین شریفین کے حج، عمرہ اور زیارت پروگرام کے تحت دنیا کے 100 ممالک سے تعلق رکھنے والے 2443 عازمین حج جن کی میزبانی وزارتِ مذہبی امور، دعوت و ارشاد نے کی فریضۂ حج مکمل کرنے کے بعد مدینہ منورہ روانہ ہو گئے تاکہ مسجد نبویؐ کی زیارت کر سکیں۔

ان شاہی مہمانوں نے حج کے تمام مناسک نہایت سہولت، اطمینان اور وزارت کی طرف سے فراہم کی گئی ہمہ جہت خدمات کے سائے میں مکمل کیے۔ انہوں نے میدان عرفات میں وقوف، مزدلفہ کی جانب روانگی، ایامِ تشریق کی راتوں کا قیام، منیٰ میں رمیِ جمرات اور طوافِ وداع جیسے اہم مناسک بحسن و خوبی انجام دیے۔

مدینہ منورہ روانگی سے قبل پروگرام کے مہمانوں نے سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور اس عظیم الشان انتظام کو سراہا، جو ہر سال لاکھوں مسلمانوں کو روحانیت اور سکون کے ساتھ مناسک ادا کرنے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں